محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
اسلام نظام کے نفاذ کی جانب پہلا قدم !!!
اس واقعہ کا اگر تجزیہ کیا جائےتو بہت سارے قرائن ایسے مل جائیں گے جن سے اس واقعہ کی صحت پر قدغن لگایا جاسکتا ہے ۔ویسے بھی ضیاء الحق صاحب کی جو تصویریں یا ویڈیوز وغیرہ دیکھنے کو ملتی ہیں ان میں وہ خود بالکل ہی داڑھی سے محروم ہیں ۔ایک مرتبہ صدر ضیاء نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو بلوایا اور کہا کہ تم لوگ کہتے ہو کہ ملک میں اسلام نافذ کروں لیکن کونسا؟سنی کا شیعہ کا دیوبندی کا یا اہل حدیث کا۔تو اس میں علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ بھی موجود تھے ۔تو انھوں نے کہا کہ تو اپنے چہرے پر تو اسلام نافذ کر نہیں سکا تو ملک میں کیا اسلام نافذ کرے گا۔
بالکل صحیح کہا ۔ان میں اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلامی میں داڑھی ہے ، داڑھی میں اسلام نہیں (نعوذباللہ من ذالک)۔ کبھی کہتے ہیں کہ بھئی داڑھی سے کیا ہوگا ، عمل ضروری ہے ۔جو شخص اپنے جسم پر اسلام نہ نافذ کرسکے وہ کہیں اور کیا کرے گا؟آجکل اکثر نوجوان فیس بک پر ایسے دیکھے جاتے ہیں کہ ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ ان سے بڑا مفتی کوئی نہیں ہوگا۔لیکن ان کے چہروں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ان پر داڑھی نہیں ہوتی۔ایسے داڑھی مون مفتی آہستہ آہستہ معاشرے کی دوسری برائیوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں