• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام پسند اتاترک۔۔ڈاکٹر فرقان حمید

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ عرصہ قبل "قائداعظم اتاترک سے متاثر تھے" کے موضوع پر نہایت علمی جوابی کالم ملا تھا۔ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں!
اتاترک بلاشبہ انتہاپسندی اور ریڈیکل ازم کے سخت خلاف تھے۔ اتاترک کواُس وقت اِن حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا جن حالات سے اِس وقت پاکستان گزررہا ہے۔ اس لئے پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر تمام لوگ اس بات کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ اتاترک نے ملک میں انتہا پسندی کو ختم کرنے اور پاپائیت کی گرفت کو ختم کرنےکے لئے ان سے چھٹکارا کیوںکر ضروری سمجھا تھا۔ اُس وقت بالکل پاکستان کی طرح سلطنتِ عثمانیہ پر بھی انتہا پسندوں نے اپنی گرفت قائم کر رکھی تھی اور پھر یہی انتہا پسند ہی سلطنتِ عثمانیہ کے زوال کا بھی باعث بنے تھے۔
اس کا جواب بھی اسی کالم میں تھا
عموما کہا یہی جاتا ہے کہ اس وقت ترکی میں مذہبی منافرت،فرقہ وارانہ معاملات کی وجہ سے اتاترک نے سختی برتی اور اسے کچلنے کے لیے پابندیاں عائد کیں۔حالانکہ ترکی کی ننانوے فیصد آبادی حنفی ہے!پھر اختلاف کہاں ہوتا؟
 
Top