• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام کی حقیقت (توحید کی حقیقت)

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
513
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
اسلام کی حقیقت (توحید کی حقیقت)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دین اسلام کی بنیاد کیا ہے ؟

امام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ اسلام کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں:

دین کی بنیاد دو چیزیں ہے :

۱۔عبادت: اس پر دوسروں کو بھی راغب کرنا اسی کی بنا پر تعلقات رکھنا اور اس کو ترک کرنے والے کو کافر سمجھنا۔

۲۔اﷲ کی عبادت میں شرک سے ڈرانا اور اس میں سختی سے کام لینا شرک کی وجہ سے ہی دشمنی کرنا۔ شرک کرنے والے کو کافر سمجھنا۔

(الدررالسنیۃ: ۲/۲۲)

شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ کہتے ہیں:

اسلام کی بنیاد یہ ہے کہ انسان اپنے دل اور اعضاء سے اﷲ کا اطاعت گذار بن جائے اس کی توحید کا اقرار کرے اسے ربوبیت والوہیت دونوں میں یکتا و اکیلا مانے اپنے رب کی مرضی کو اپنی تمام خواہشات پر مقدم رکھے۔

(مجموعۃ الرسائل والمسائل النجدیہ: ۴/۴۲۰)

شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں :

یاد رکھو کہ اﷲ کا دین یہ ہے کہ دل سے اعتقاد اور محبت ونفرت کا زبان سے اقرار اور کفر کے ترک اور اعضاء سے عمل کیا جائے۔ کفر کا سبب بننے والے عمل ترک کر دئیے جائیں اگر کسی نے ان میں سے ایک بھی کام کر دیا تو وہ کافر ومرتد کہلائے گا۔

(الدررالسنیۃ: ۱۰/۸۷)
 
Top