• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم

مصنف
ابو عبداللہ ابن قیم الجوزیہ

مترجم
عبدالرزاق ملیح آبادی

ناشر
مکتبہ محمدیہ۔لاہور

تبصرہ

امام ابن قیمؒ کا شمار شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کے اخص الخاص شاگردوں میں ہوتا ہے۔ امام ابن تیمیہ رحمۃاللہ علیہ کے بعد ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے پایہ کاکوئی محقق اور مسلک سلف کا کوئی ایسا شارح نہیں گزرا۔ اس کا منہ بولتا ثبوت ان کی بلند پایہ تصنیفات ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی امام صاحب کی سیرت پر لکھی جانے والی کتاب کی ملخص شکل ہے۔ جوانھوں نے ’زاد المعاد فی ہدی خیر العباد‘ کے نام سے لکھی، جس میں انھوں نے دیگر سیرت نگاروں سے الگ ایک اچھوتا اسلوب اختیار کیا۔ یہ کتاب کافی ضخیم تھی اس لیے ضروری ہوا کہ اس کا اختصا رکیا جائے اور ان تمام مباحث کو نکال دیا جائے جو علما کے مخصوصات سے ہیں تاکہ براہ راست عوام اس سے فیض یاب ہو سکیں۔ مصر کے مشہور عالم محمد ابو زید نے اس کمی کو پورا کرتے ہوئے ’ہدی الرسول‘ کے نام سے اس کا اختصار کیا جس کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی افادیت اس اعتبار سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اس کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے والے عبدالرزاق ملیح آبادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جن کی اردودانی میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ مصنف نے نہایت خوبصورت انداز میں دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوئے سیرت کے تمام نقوش کو قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔(عین۔م)
اس کتاب اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
دیباچہ از مترجم
امام ابن قیم کا تعارف
فن سیرت میں بہترین کتاب
زادالمعاد
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
دین مشکل کب سے ہوا؟
مذاہب اربعہ
ائمہ کی کتب
علما کے فرائض
مذہبی مدارس کو دعوت
مومن کی شان
اقسام مخلوقات
مشرکین کا حشر
ابتاع نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت
باب 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
باب2۔عبادات کا بیان
باب3۔غزوات اسلامیہ
باب4۔مقدمات وتعزیرات
باب5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام
مومنین کی صفات
انتباہ
 
Top