کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اسٹرابری کا اسکوائش
اجزاء:
- اسٹرابری کا رس ایک کلو
- چینی سوا کلو
- پانی ایک کلو
- ٹاٹرک ایسڈ تین گرام
- اسٹرابری ایسن پانچ ملی لیٹر
- شربت کا سرخ رنگ تین گرام
- سوڈیم میٹھا بائی سلفائیٹ پانچ گرام
اسٹرابری کو اچھی طرح دھو کر مکسر سے یا ہاتھوں سے مل کر ان کا رس اچھی طرح نکال لیں پھر اس رس کا صاف باریک کپڑے سے چھان لیں۔پانی میں چینی حل کر کے ایک تار کی چاشنی تیار کریں۔چاشنی کے ٹھنڈا ہونے پر اس میں ٹاٹرک ایسڈ ملا دیں اب اس میںاسٹرابری کا رس ملا دیں اس کے بعد رن اور ایسنس بھی ملا دیں۔اب تھوڑے سے گرم پانی میںپوٹاشیم میٹھا بائی سلفائیٹ گھول کر پورے اسکوائش میں ملا دیں۔اسٹرابری کا رس تیار ہے اسے تقریبا آٹھ دس دنوں کے بعد استعمال میں لائیں تو زیا دہ مفید ہو گا۔
بشکریہ اردو مجلس