• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس حدیث کا حوالہ چاہیے۔

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
نبی کریمﷺ نے فرمایا:
إنَّ من أشراطِ الساعةِ أنْ يُلتمسَ العلمُ عند الأصاغرِ
الراوي: أبو أمية الجمحي المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الجامع - الصفحة أو الرقم: 2207

قیامت کی نشانیوں میں یہ ہے کہ چھوٹے (بدعتی یا لا علم) لوگوں سے علم تلاش کیا جائے۔

سیدنا ابن مسعود﷜ فرماتے ہیں:
لا يزالُ الناسُ بخيرٍ ما أخذُوا العلمَ عن أكابرِهم فإذا أخذُوه من أصاغرِهم وشرارِهم هلَكوا
الراوي: - المحدث:الألباني - المصدر: السلسلة الصحيحة - الصفحة أو الرقم: 2/310
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح خلاصة حكم المحدث: صحيح

لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک وہ اپنے بڑھوں سے علم حاصل کریں۔ جب وہ اپنے چھوٹوں اور برے لوگوں سے علم حاصل کریں گے تو ہلاک ہوجائیں گے۔

نیز سیدنا ابن مسعودؓ نے فرمایا:
لا يزال الناس مشتملين بخير ما أتاهم العلم من أصحاب محمد ﷺ ومن أكابرهم، فإذا أتاهم العلم من قبل أصاغرهم، وتفرقت أهواؤهم؛ هلكوا
کہ لوگ خیر پر رہیں گے جب تک وہ صحابہ کرام﷢ اور اپنے بڑوں سے علم حاصل کرتے رہیں۔ جب ان کے پاس اپنے چھوٹوں سے علم آئے گا اور ان کی خواہشات مختلف ہوجائیں گی (خواہشات کے پیچھے پڑ کر اختلاف کریں گے) وہ ہلاک ہوجائیں گے۔
 
Top