والدین کی نا فرمانی پر دنیاوی عذاب !!!
عن أبي بكرةرضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " كل الذنوب يغفرالله منهاماشاءإلاعقوق الوالدين فإنه يعجل لصاحبه في الحياةقبل الممات
"(مشکاۃالمصابیح:4945)
اس میں ہمارے لیے بہت بڑا سبق ہے ہمارے اس گناہ کی سزا ہمیں دنیا میں بھی مل سکتی ہے، اس معنی دیگر بہت ساری روایات ہیں جن کو علما نے مستند قرار دیا ہے:
" بابان معجلان عقوبتهما في الدنيا : البغي و العقوق "
یعنی دو سزاوں کے دروازے اس دنیا میں کھلے ہیں ایک سرکشی اور دوسری ماں باپ کی نافرمانی
اسی طرح دوسری حدیث کے الفاظ یہ ہیں؛
ما من ذنب أجدر أن يعجل لصاحبه العقوبة مع ما يدخر له، من البغي وقطيعة الرحم
دو گناہوں کی سزا جلد سامنے آجا تی ہے ایک ماں باپ کی نا فرمانی اور قطع رحمی
اور یہ دونوں گناہ ہمارے اندر موجود ہیں