• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس شخص کو مبارك ہو !

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
طوبى لِمَن شَغلَه عيبُه عَن عيوبِ النَّاسِ
الراوي:سیدنا أنس بن مالك رضی اللہ عنه المحدث: ابن حجر العسقلاني -
المصدر: بلوغ المرام - الصفحة أو الرقم: 445
خلاصة حكم المحدث: إسناده حسن

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' اس شخص کو مبارک ہے جس کو اپنے عیب نظر آئیں
اور دوسروں کے عیوب نظر نہ آئیں ۔ ''
(اس روایت کو بزار رحمہ اللہ نے حسن سند سے نکالا ہے )
لغوی تشریح :
طوبی کے طاء پر ضمہ اور مقصورہ ہے
طیب سے اسم ہے یا جنت کے ایک ایسے درخت کا نام ہے
جس کے سایہ میں سوار ایک سو سال تک چلتا رہے گا
مگر وہ سایہ ختم نہ ہوگا ۔ اس سے مراد یہ ہے
کہ درخت اس آدمی کے لیے ہے
جو دوسروں کے عیب تلاش کرنے سے پہلے
اپنے عیبوں پر نظر رکھتا ہے
اور دوسروں کے عیوب بیان کرنے سے اجتناب کرتا ہے ۔
ان سے ازالہ کی کوشش کرتا یا اس پر پردہ پوشی کرتا ہے ۔
حاصل کلام :
اس حدیث میں
ایسے شخص کی خوش بختی کا ذکر ہے
جو اپنے عیوب سے سرو کار رکھتا ہے ۔
دوسروں کے عیوب سے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔
اگر لوگوں کے عیوب اس کے علم میں آجائیں تو ان پر پردہ ڈالتا ہے
اور دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے اجتناب کرتا ہے
اور اپنے عیوب کو دور کرنے کی فکر اسے دامن گیر رہتی ہے۔
ایسے شخص کے لیے خوشی اور مقام مسرت ہے
یا اسے قیامت کے روز اللہ تعالٰی انعام میں
بہت بڑا سایہ دار درخت نصیب فرمائے گا۔
(مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
شرح بلوغ المرام )
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاکم اللہ خیرا
 
Top