عربی لفظ کا کوئی نہ کوئی مشتق ہوتا ہے عجمی کا نہیں ۔ اور عجمہ کے ممنوع من الصرف ہونے کے لئے دو شرط ہے 1:وہ لفظ عجم میں علم رہا ہو جیسے ابراہیم ،اسماعیل وغیرہ یہ دونوں عجم میں بھی علم تھے 2: وہ تین لفظ سے زائد ہو اسی لئے لفظ نوح ، لوط منصرف ہے کیونکہ تین سے زائد نہیں ہے ۔اور یہ کوئی ضروری نہیں کہ ہر عجمی لفظ نام ہی ہو ۔لیکن جو عجمی لفظ ممنوع من الصرف ہوگا اسکے لئے علم ہونا شرط ہے۔