عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,607
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ اہل سنت کی رو سے
مصنف
ڈاکٹر شاہ فیض
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ اہل سنت کی رو سے
مصنف
ڈاکٹر شاہ فیض
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
تبصرہ
انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کی وہ پاکیزہ جماعت ہے جس کی تعدیل قرآن نے بیان کی ہے۔متعدد آیات میں ان کے فضائل و مناقب پر زور دیا ہے اور ان کے اوصاف حمیدہ کو اسوہ کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ ان کی راہ سے انحراف کو غیر سبیل المؤمنین کی اتباع سے تعبیر کیا ہے۔اہل السنہ و الجماعہ کا اجماعی عقیدہ ہے کہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم عادل ہیں، ان کے باہمی اختلافات میں زبان درازی جائز نہیں، اور ان کے متعلق سکوت اختیار کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ’’اصحاب رسول ﷺ عقیدہ اہل سنت کی رو سے ‘‘ڈاکٹر شاہ فیض حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ،مدرس جامعہ ابی بکر ۔کراچی ) کی مرتب شدہ ہے ۔ یہ کتاب دراصل شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عقیدہ کے متعلق معروف کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح کا ایک باب ہے جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مقام مرتبہ اور اہل سنت و جماعت کے موقف کی بھرپور ترجمانی و وضاحت کی گئی ہے۔عقیدہ واسطیہ کے متن کی ترتیبِ نو اور شرح کا کام ڈاکٹر شاہ فیض صاحب نے انجام دیا ہے یہ کتاب اسی شرح کا ایک باب ہے جسے انہوں نے الگ سے کتابی شکل میں افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی دعوتی و تدریسی ،تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
Link Kitab
Link Kitab