• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول فقہ کےوہ قواعدجن کی ایک عام مسلمان کوبھی ضرورت ہے

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
علماء کے ہاں اصول فقہ کا علم حاصل کرنا فرض کفایہ ہے ۔ لیکن یہ علم ایک عالم کےلیے بے حد ضروری ہے تاکہ وہ قرآن وسنت کی نصوص سےاستنباط کرنے میں غلطی سےمحفو ظ رہے۔ کوئی عالم اس وقت تک رتبہ اجتہاد تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ اصول فقہ کا ماہر نہ ہو ۔ کیونکہ یہی علم عالم کو صحیح استدلال کرنے اور نئے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
لیکن اصول فقہ کے چند قواعد وضوابط ایسے ہیں جن کا جاننا ایک عام مسلمان کے لیے بھی ضروری ہے تا کہ وہ اپنی زندگی صحیح معنوں میں اسلام کے مطابق گزار سکے۔
مثال کے طور پر چند ایک مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے:
1- ایک عام آدمی کس عالم سے اپنے مسائل کی آگاہی حاصل کرے گا۔
2- جب کسی مسئلہ میں مفتیان کرام کا اختلاف ہو جائے تو کس کے قول کو اختیار کیا جائے گا۔
3- ایک عام آدمی کا کسی فقہی مذہب کو اختیار کرکے اس پر عمل کرنا کیسا ہے۔ وغیرہ
اسی طرح کے اور بہت سے اصولی مسائل جن کی آگاہی ایک عام مسلمان کے لیے ضروری ہے کے بارے میں دکتور سعد بن ناصر الشثری ایک جامع اور مختصر کتاب اس حوالے سے بہت مفید ہے
قارئین کے استفادہ کے لیے اٹیچ کی جا رہی ہے۔
 

اٹیچمنٹس

Top