• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں

کفار میں سے بھی بعض آدمی اس کے مدعی ہوتے ہیں کہ وہ اللہ کے ولی ہیں۔حالانکہ وہ اس کے ولی نہیں بلکہ اس کے دشمن ہیں۔ اسی طرح منافقین میں سے بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں، جو اسلام ظاہر کرتے ہیں اور بظاہر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت کا اقرار بھی کرتے ہیں۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں بلکہ انسان و جن دونوں کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ حالانکہ باطن میں ان کا عقیدہ اس کے خلاف ہوتا ہے۔ مثلاً وہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تبارک و تعالیٰ کا رسول نہیں سمجھتے بلکہ انہیں دوسرے بادشاہوں کی طرح ایک بادشاہ سمجھتے ہیں، جن کی لوگ اطاعت کرتے تھے یا وہ کہتے ہیں کہ وہ لوگوں پر اپنی غیر معمولی عقل سے دبدبہ جماتا تھا، یا یہ کہتے ہیں کہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول تو ہیں لیکن اَن پڑھ لوگوں کی طرف نہ کہ اہل کتاب کی طرف، بہت سے یہود و نصاریٰ بھی ایسا ہی کہتے ہیں۔ یا یوں کہتے ہیں کہ وہ عام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے جو خاص دوست ہیں، ان کی طرف نہیں بھیجے گئے اور نہ اولیاء اللہ انکی رسالت کے محتاج ہیں۔ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کا جو رستہ معلوم ہے، وہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جہت سے علیحدہ ہے جیسا کہ خضر علیہ السلام کی راہ موسیٰ علیہ السلام سے علیحدہ تھی۔ یا یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے وہ تمام چیزیں بلاواسطہ حاصل کر لیتے ہیں، جن کی انہیں ضرورت ہو اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یا یہ کہتے ہیں کہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہری احکام دے کر بھیجے گئے ہیں۔ ان ظاہری احکام میں تو ہم ان سے اتفاق کرتے ہیں۔ رہے باطنی حقائق تو آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کے ساتھ مبعوث نہیں کیے گئے یا کہتے ہیں کہ آپ ان سے آگاہ نہ تھے۔ یا یہ کہتے کہ ہم رسول اللہ کی بہ نسبت ان حقائق کے زیادہ واقف ہیں، یا اتنے ہی واقف ہیں جتنے کہ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور انہیں یہ حقائق آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مانند معلوم ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور واسطہ سے معلوم ہوگئے ہیں۔
حوالہ
 
Top