• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعتکاف کے متعلق مختلف مسائل:

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

اعتکاف کے متعلق مختلف مسائل:


===== اعتکاف کے لئے نیت =====

سوال: کیا دیگر اعمال کی طرح اعتکاف کے لئے بھی نیت کرنا ضروری ہے؟


جواب: چونکہ اعتکاف عبادت ہے، اس لئے اس کے لئے بھی نیت ضروری ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر عبادت کے لئے نیت کو لازمی قرار دیا ہے۔ سیدنا عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے‘‘۔
لیکن یہ یاد رہے کہ اس کے لئے زبان سے کوئی الفاظ ادا کرنا ثابت نہیں، یہ دل کا فعل ہے۔ بعض لوگوں نے مسجد میں داخل ہو کر اعتکاف کے لئے: نویت سنۃ الاعتکاف (میں نے اعتکاف کی نیت کی) کے الفاظ مختص کر رکھے ہیں، یہ غلط ہیں اور کسی حدیث سے ثابت نہیں ہیں، اس لئے ان سے بچنا چاہئے۔



===== دوران اعتکاف میں ممنوع افعال =====

سوال: مہربانی فرما کر ان امور کے متعلق آگاہی فرما دیں جن سے اعتکاف میں رک جانا چاہئے؟


جواب: دوران اعتکاف میں ان امور سے اجتناب کرنا ضروری ہے:
1۔ جماع و ہم بستری کرنا۔
2۔ بیمار پرسی کے لئے باہر نکلنا۔
3۔ کسی کے جنازے میں شریک ہونا۔
4۔ کسی ضروری حاجت کے بغیر باہر نکلنا۔
(ابوداؤد، کتاب الصیام)



===== خواتین کا اعتکاف =====

سوال: بعض خواتین گھر میں اعتکاف بیٹھ جاتی ہیں تو کیا ضروری ہے کہ خواتین بھی مسجد میں اعتکاف کریں؟


جواب: خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ مسجد ہی میں آ کر اعتکاف بیٹھیں، ان کے لئے گھر میں اعتکاف بیٹھنے کی کوئی شرعی دلیل موجود نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’اور تم ان عورتوں سے جماع نہ کرو، اس حال میں کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کرنے والے ہو‘‘۔
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ اعتکاف مسجد میں کیا جاتا ہے۔ ازواج مطہرات بھی مسجد ہی میں اعتکاف کیا کرتی تھیں، جیسا کہ اس کے متعلق صحیح بخاری میں حدیث (2033)موجود ہے۔


===== دوران اعتکاف میں چند جائز کام =====

سوال: ہمیں ان کاموں کے متعلق بتا دیں جنہیں اعتکاف میں سرانجام دیا جا سکتا ہے؟

جواب: درج ذیل کام دوران اعتکاف میں کئے جا سکتے ہیں:
1۔ کسی ضروری حاجت کے لئے انسان مسجد سے نکل سکتا ہے۔
2۔ مسجد میں خیمہ لگانا۔
3۔ اعتکاف کرنے والے کی بیوی اس سے ملاقات کے لئے مسجد میں آ سکتی ہے اور وہ بیوی کو محرم ساتھ نہ ہونے کی صورت میں گھر چھوڑنے تک ساتھ جا سکتا ہے۔
4۔ استحاضہ کی بیماری میں مبتلا عورت اعتکاف کر سکتی ہے۔
5۔ اعتکاف کرنے والا اپنا سر مسجد سے باہر نکال سکتا ہے اور اس کی بیوی حالت حیض میں بھی ہو تو اسے کنگھی کر سکتی ہے اور اس کا سر دھو سکتی ہے۔

 
Top