• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الأدب العالی ڈاکٹرمحمدعبداللہ ضياءالرحمان اعظمیؒ

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
الأدب العالی

ڈاکٹرمحمدعبداللہ ضياءالرحمان اعظمیؒ

دار ابن بشیر کی طرف سے علم کے دلدادہ احباب کیلئے خوشخبری یہ کتاب شائع ہوکر مارکیٹ میں دستیاب ہے الحمدللہ

استاذ محترم محدث مدینہ صاحب الجامع الکامل دکتور محمد عبداللہ اعظمی(المعروف بالضياء) رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف الجامع الکامل میں سے بعض الگ کتب منتخب کرکے انہیں شائع کروایا اور انہی میں سے ایک مایہ ناز کتاب الأدب العالی ہے جو کہ 1200 احادیث پر مشتمل ہے اور نئے ایڈیشن میں مزید اضافہ ہوگا إن شاء اللہ

جس میں مکارمِ اخلاق،
صلہ رحمی،
مسلمانوں کے آپسی حقوق،
یتیموں، مسکینوں، کمزوروں،
بیواؤں اورضرورت مندوں کی خبرگیری،
پڑوسیوں کے حقوق،
اجازت طلبی کے آداب،
کھانے پینے کے آداب،
مہمان نوازی کے آداب، گفتگو کے آداب،
راستے اور سفر کے آداب،
جانوروں کے حقوق،
احتساب اور دعوت وتبلیغ کے آداب،
رات اور دن کے آداب،
جانوروں کے ساتھ بہتر سلوک کی تلقین اور اختتام میں ایسی بداخلاقیوں کا تذکرہ ہے جن سے ایک مسلمان کو ہر حال میں بچنا چاہیے وغیرہ ہے

یہ 1200 احادیث پر مشتمل کتاب احادیث کا ایک ایسا گلدستہ ہے جو ہر مسلمان اور ہر مسلمان گھرانے کی اہم ضرورت ہے تاکہ جان سکیں اور اپنی نسلوں کی بھی اسی نہج پر تربیت کرسکیں اور سکھا سکیں کہ سیدالاولین و الآخرين صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کیا تعلیمات تھیں اور ہر ہر پہلو کو سیکھا جا سکے اس پر جہاں شیخ رحمہ اللہ کی اور ان کے معاونین کی محنت شاقہ ہے وہیں پر اس کتاب کے مترجم شیخ محمد صادق محی الدین عمری ندوی حفظہ اللہ اور انکے معاونین کی انتھک محنت ہے کہ انہوں نے اس کتاب کو اُردو قالب میں ڈھال دیا اور عربی متن پر اعراب لگانے کی محنت کی اور اسے دارالسلام عمر آباد نے انڈیا سے شائع کیا جسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور استاذ محترم اعظمی رحمہ اللہ کی زندگی میں یہ پہلا ایڈیشن شائع ہوا تھا

راقم السطور اور شیخ إبن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے اسے پاکستان میں شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اسی سلسلے میں راقم کی مترجم حفظہ اللہ سے عرصہ دراز سے بات چیت چل رہی تھی بہرحال ناظم جامعہ دارالسلام عمر آباد شیخ حفیظ الرحمٰن عمری حفظہ رحمہ الله رحمة واسعة سے بات چیت کی اور تفصیلی گفتگو کے بعد شیخ حفظہ رحمہ اللہ نے راقم و طالب علم کو اجازت اور مسودہ دینے کی خوشخبری سے نوازا

ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

پہلا ایڈیشن اسی طرح شائع کیا جارہا ہے لیکن جلد ہی اسے شرح کے ساتھ شائع کیا جائے گا جیسا کہ شیخ حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی رحمہ اللہ سے عرض کیا گیا تھا
یاد رہے کہ پہلے ایڈیشن میں وہی احادیث ہیں جو شیخ رحمہ اللہ نے الجامع الکامل کے پہلے ایڈیشن میں شامل کیں اور ہم اس کے دوسرے ایڈیشن میں وہ احادیث بھی شامل کریں گے جو الجامع الکامل کے معتمد اور آخری نسخہ میں اضافے کے ساتھ شامل کی گئیں اور الجامع الکامل کی أرقام کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس کام کی ابتداء دار ابن بشیر کی ٹیم کرچکی ہے اور اس کی شرح بھی لکھی جارہی ہے ۔الحمدللہ

اور اسی طرح کتاب تحفۃ المتقین بھی جلد شائع کی جائے گی إن شاء اللہ

اللہ تعالی ہمارے عمل کو محدث اعظمی رحمہ اللہ، شیخ حفیظ الرحمن عمری رحمہ اللہ، مترجم اور راقم السطور و دار ابن بشیر کی لجنہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین یا رب العالمین

✍ أبو حسن، میاں سعید

اعلیٰ کاغذ اور عمدہ پرنٹنگ

عام قیمت : 1800 روپے

رعایتی قیمت : 900 روپے
کل صفحات :462


الأدب العالی.jpg


کتاب خریدنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں


یا ذاتی طور پر تشریف لانا چاہیں تو

❄ مرکز الامام احمد بن حنبل بائی پاس قصور۔
03024056187
مزید
❄ مکتبہ اسلامیہ
1۔ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور۔
2۔ بالمقابل شیل پٹرول پمپ کوتوالی روڈ،فیصل آباد۔
محمد سرور عاصم
+92 300 0997822
 
Top