ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
الحالّ المرتحل … شرعی حیثیت
شیخ القراء قاری فتح محمد اعمیٰ پانی پتی
ترتیب واضافہ:قاری ابراہیم میر محمدی
ترتیب واضافہ:قاری ابراہیم میر محمدی
ہمارے ہاں یہ معمول عام ہے کہ حفاظ و قراء کرام جب قرآن کریم کی تکمیل کرتے ہیں توسورۃ الناس کوختم کرنے کے بعد دوبارہ سورۃ الفاتحہ سے ابتداء کرکے سورۃ البقرۃ میں المُفْلِحُونَ تک تلاوت کرتے ہیں۔ بعض اہل علم اس عمل کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں، حتیٰ کہ بسااوقات اسے بدعت تک قرار دے دیاجاتاہے۔ اسے اصطلاحات قراء میں الحال والمرتحل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ پانی پتی سلسلہ قراء ات کے بانی استاد شیخ القراء قاری فتح محمدرحمہ اللہ نے علامہ شاطبی رحمہ اللہ کی مایہ ناز کتاب ’الشاطبیہ‘ کی عظیم ’عنایات رحمانی‘ کی تیسری جلد میں اس مسئلہ پر تفصیلاً قلم اٹھایا ہے، جس کی تلخیص و تہذیب ہم اُستاد القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی﷾ کے قلم سے رُشد کے صفحات میں پیش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں قاری صاحب موصوف نے تکمیل ِفائدہ کے لئے مدینہ یونیورسٹی کی قرآن فیکلٹی کے سابق پرنسپل ڈاکٹر عبدالعزیز القاری﷾ کی گرانقدر تصنیف ’سنن القراء ومناہج المجوِّدین‘سے متعدد مقامات پر مفید اضافہ جات فرما دیئے ہیں۔ اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے شائقین کو فن قراء ات کے مصادر کی طرف رجوع کرنا چاہئے، کیونکہ تمام متقدمین علمائے قرآن نے اپنی اَسانید قراء ات میں اس عمل کو رسول اللہﷺسے متواترۃً ثابت کیا ہے۔ (ادارہ)