• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الحجامۃ ، حجامہ علاج بھی سنت بھی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں فاضل مرتبین نے مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور صحت کے بنیادی اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں ذکر کرنےکے بعد احادیث کی روشنی میں حجامہ کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے ثابت کیاکہ حجامہ کے ذریعے علاج سنت نبوی ﷺہے اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ کے ذریعے ممکن ہے اور جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے ان کا بھی ذکر کردیا ہے اور آخر میں تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔ الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ ایک جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
طبیب کو مریض کی خدمت سے اللہ مل جاتا ہے
مریض کی خدمت اور عیادت کے فضائل
صحت کے بنیادی اصول قرآن وسنت کی روشنی میں
خلاصہ کے طور پر صحت کے کچھ بنیادی اصول
حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺ کی روشنی میں
حجامہ سے جادو کا علاج
عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا
حجامہ کے فوائد
وہ مقامات جہاں آپﷺ نے خود حجامہ کروایا
امراض قلب
اعصابی امراض
نفسیاتی امراض
سینے کے امراض
معدہ کے امراض
جگر اور پتے کی بیماریاں
لبلبہ کی بیماریاں
جوڑوں کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کے امراض
درد
ہارمونوں کے امراض
نظام تولیدگی کی بیماریاں
عورتوں کے امراض
گردے ، مثانے ، غدہ قدامیہ فوطہ کی بیماریاں
آنکھوں کے امراض
کان ، ناک اور گلے کے امراض
دانتوں کے امراض
جلد کے امراض
آرائش حسن کے لیے حجامہ
زہر سے پیدا ہونے والے امراض
 

طارق راحیل

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
694
پوائنٹ
125
ہمارے علاقوں میں حجامہ رات کے اوقات میں کروایا جاتا ہے
صبح نہار منہ کے فوائد تو سنے ہیں لیکن دن شام اور رات کے اوقات میں کچھ فائدہ بھی ہے یا بس سنت پوری ہوتی ہے؟
 
Top