• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"الحمدلله کثیرا" کہنے کا ثواب

شمولیت
اگست 23، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
"الحمدلله کثیرا" کہنے کا ثواب

عن سلمان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قال رجل: "الحمد لله كثيرا", فأعظمها الملك أن يكتبها وراجع فيها ربه عز وجل فقيل له اكتبها كما قال عبدي كثيرا".

سیدنا سلمان رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے "الحمدلله کثیرا" [تمام تعریف الله کے لئے ہے, بہت ذیادہ تعریف] کہا' اس کلمے کو لکھنا فرشتے کو گراں گزرا' اس نے الله پاک سے مراجعہ کیا' اسے کہا گیا جس طرح میرے بندے نے لفظ "کثیرا" [بہت ذیادہ] کہا ہے تو اسی طرح لکھ لے۔"

[المعجم الأوسط للطبراني: 2105]
[الزهد لأحمد بن حنبل: 499]
[السلسلة الصحيحة للألباني: 3452]
 
Top