یہ ہےشاہ فیض تمہاری حقیقت اور اوقات
بےجان بے حرکت
دائیں بائیں کی آوازیں سماعت سے ٹکرا رہی تھی، بولنا چاہ رہا تھا لیکن قوت گویائی چھین لی گئی تھی، حرکت کرنا چاہتا تھا لیکن جسم دماغ کا حکم ماننے کو انکاری تھا،
اور اور
بس ایسا ہی ہو گا جب اعضاء حکم ماننے سے انکار کردیں گے اور اپنے خالق حقیقی کے حکم کی تعمیل پر سارا چٹھا کٹھا کھولنے لگ جائیں گے
اللھم عافنی فی بدنی
اللھم اعذنی من عذاب القبر
بدھ 18 جولائی آپریشن تھیٹر سے جب ریکوری میں لایا گیا تو اس کیفیت کی دہشت ہی ختم نہیں ہونے پارہی
الْمَيِّتُ يَسْمَعُ خَفْقَ النِّعَالِ
بس کچھ ایسا ہی تھا اور جب ہوش میں لایا گیا تواپنا ہی جسم بات ماننے سے انکاری تھا ایک سٹریچر پر ادھر سے ادھر
یہ تھی میری حقیقت
کاش کے مجھے سمجھ میں آجائے کہ دنیا فانی ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والی دنیا کی فکر کی جانی چاہیے
اللہ تجھ سے اپنے لیے اور تمام بیماروں کے لیے شفائے کاملہ وعاجلہ طلب کرتا ہوں
اللہ تو قادر مطلق ہے تو غنی ہے اللہ تو رحمن ہے رحیم ہے غفور ہے ستار ہے
اسی طرح ایک دن آئے گا جب تمہارا تمہارے جسم پر سے اختیار ختم ہو جائے گا ، دوسرے تمہیں غسل دیں گے
اللہ کلمہ اخلاص پر ثابت قدمی عطا فرما