الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السنہ ریسرچ سنٹر لاہور کے قیام کی حمایت میں محدث العصر شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا امت مسلمہ کے نام اہم پیغام
دورہ جات کا شیڈول
یکم شعبان سے 63واں دورہ علوم حدیث لاہور اسی ادارہ میں کروایا جائے گا ۔ان شاءاللہ
رمضان المبارک میں دورہ گرائمر اور دورہ تفسیر سٹی قصور مرکز الامام احمد بن حنبل میں اور دورہ علوم حدیث السنہ ریسرچ سنٹر لاہور میں کروایا جائے گا۔
نیز رمضان المبارک کے بعد ایک سالہ دورہ تخصص علوم حدیث السنہ ریسرچ سنٹر لاہور میں باقاعدہ شروع کیا جائے گا ۔ان شاءاللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی قصور میں مرکز الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ شعبہ طلبہ اور گاؤں حسین خان والا ہٹھاڑ میں شعبہ طالبات جاری ہیں۔
اسی طرح مرکز اسحاق کاہنہ کاچھہ اور مرکز لقمان کھڈیاں میں جاری ہیں ۔
اور اللہ تعالیٰ انھیں قیامت تک جاری رکھے ۔آمین
تمام اداروں میں ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں ۔
الحمدللہ
اللہ تعالیٰ مخلصین کے لیے ان تمام اداروں کو صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم العلم و العلماء
ابراہیم بن بشیر الحسینوی
03024056187
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک میں آپ کے عطیات ، صدقات ، زکوۃ کا بہترین مصرف
فاضلین علوم اسلامیہ کے لیے1 سالہ تخصص علوم حدیث کی درس گاہ
السنۃ ریسرچ سنٹر گرین ٹاؤن لاہور
میں درج ذیل چیزوں کی ارجنٹ ضرورت ہے
تاکہ 1 سالہ تخصص علوم حدیث کی کلاس شروع کرنے سے پہلے ادارہ میں یہ کام کرواسکیں۔
1۔ لیپ ٹاپ 25 عدد تخمینہ 7500000
2۔ کلاس روم کے لئے ٹیبل 6 عدد تخمینہ 300000
3۔ مکتبہ کے لئے الماریاں 6 عدد تخمینہ600000
4۔ کرسیاں 25 عدد تخمینہ 75000
5۔ سولر سسٹم تخمینہ 800000
مختصر تعارف
لحمدللہ محمدی مسجد کیر کلاں (رجسٹرڈ )کے سیکنڈ فلور میں 25 شعبان سے دورہ علوم حدیث جاری ہے ۔جس میں ملک بھر سے علمائے کرام تصنیف و تحقیق میں مہارت سیکھنے کے ساتھ ساتھ علوم حدیث ، جرح و تعدیل ، دراسۃ الاسانید ، علل الحدیث ، بھی سیکھ رہے ہیں ۔الحمدللہ
رمضان المبارک کے بعد 10 شوال سے ایک سالہ کورس( تخصص علوم حدیث )شروع کیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ
نوٹ : الحمدللہ ادارہ ھذا(اور دار ابن بشیر للبحث والتحقیق ، مرکز الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ قصور) کے مدیر اب تک 63 دورہ جات صرف علوم حدیث پر کروا چکےہیں ،اورسو سے زائد کتب بھی لکھ چکے ہیں ۔ نیز الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل19 جلدیں ، المجمع لشروح صحیح البخاری 8 جلدیں سمیت اصول حدیث کی ایک ایک اصطلاح پر متعدد کتب شائع کی جاچکی ہیں ۔
محدث العصر شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے اس ادارے کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ( ایک اقتراح یہ تھی کہ چونکہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں بیٹھے ہیں اگر لاہور شفٹ ہوجائیں، مرکزی شہر میں ،تو پھر طلبہ کافی تعداد میں ان سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ ۔۔امید ہے کہ حدیث اور علوم حدیث کےتعلق سے ایک نشاۃ ثانیہ حاصل ہو جائے گی ۔)
الداعی الی الخیر : محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
مدیر
السنۃ ریسرچ سنٹر ،محمد ی مسجد ،کیر کلاں گرین ٹاؤن لاہور 03024056187
علوم حدیث کے مختلف فنون پر 63 دورہ جات آسان ترتیب کے ساتھ
مدرس
ابو رمیثہ محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
فاضل مرکز التربیۃ الاسلامیۃ
مدیر
السنۃ ریسر چ سنٹر گرین ٹاون لاہور مرکز الامام احمد بن حنبل بائی پاس قصور دار ابن بشیر للبحث والتحقیق
.....................................................................................
الحمدللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اما بعد :
2006ء سے باقاعدہ تدریس شروع کی تھی ۔حدیث اور علوم حدیث کے ساتھ شغفت زمانہ طالب علمی سے ہی گہرا تھا ، پھر اللہ تعالی نے مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد میں تین سال کبار شیوخ سے پڑھنے کا موقع دیا ۔ الحمدللہ ۔ علوم حدیث پر جس طرح درجنوں کتب لکھنے کی توفیق ملی اسی طرح مختلف اصطلاحات حدیث پر دورہ جات کروانے کا بھی موقع ملا ۔ ان دورہ جات میں سے جو کچھ دروس ریکارڈ ہوسکے انھیں ایک مشن کے تحت یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کروانا شروع کردیا۔ محفوظ دورہ جات کی تعداد 63 تک پہنچ چکی ہے ۔ ہم نے ان تمام دورہ جات کی آسان ترتیب لگا دی ہے تاکہ استفادہ آسان ہو سکے ۔ ہم ان دورہ جات کو چار طرح تقسیم کرتے ہیں ۔
اصطلاحات حدیث پر دورہ جات
مختلف محدثین پر دورہ جات
مختلف شہروںمیں دورہ جات
فقہی مسائل پر دورہ جات ۔
یہ تمام دورہ جات 97 فیصد راقم ابن بشیر کے دروس پر ہی مشتمل ہیں ، کچھ دروس دیگر شیوخ کرام کے بھی ہیں جو ان کے نام کے ساتھ اپلوڈ کیے گئے ہیں ۔ تاکہ امانت علمی قائم رہے ۔
آپ ہمارے دورہ جات سے کس طرح بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
1:لیکچر کو کم ازکم تین بار سنا جائے۔2:اھم باتوں کو ڈائری پر نوٹ کیا جائے .3:اشکال پیش آئے تو سوال کیا جائے.علم سیکھنے میں حیا نہیں ہونا چاہیے .4: ممکن ہو تو روزانہ کا لیکچر اچھی طرح سمجھ کر کسی کو سمجھایا جائے ویسے سبق کو آگے پڑھانے سے یاد بہت رہتا ہے.5:دورہ جس کتاب پر جاری ہو اپنے پاس وہ کتاب رکھیں.تاکہ اصل کتاب اور اس کا ترجمہ و شرح بھی آپ کے سامنے ہو .روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ کیا جائے 6:۔ یہ ہمارےدورےمدارس کے طلبہ اور علمائے کرام کے لیے ہیں۔7:جو ہمارا زمانہ طالب علمی میں جو عزم تھا ، وہ آج ج9 اپریل 2024میں بھی ہے کہ پوری دنیا میںحدیث اور علوم حدیث کو عام کرنا ہے .ان شاءاللہ آپ گھر بیٹھے ہمارے دورہ جات سے مستفید ہوں.اب آپ کی مرضی آپ کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں ؟خود فائدہ اٹھائیں اور آگے شیئر کریں.8:سبق کے متعلق سوال کا جواب ضرور ملے گا بس تھوڑا صبر کرنا ہو گا۔9:دیگر زبانوں کے ماہر بھائی مجھ سے پرسنل میں رابطہ کریں تاکہ یہ دروس دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکے بھی نشر کیے جائیں.
آپ کا بھائی :ابراہیم بن بشیر الحسینوی03024056187
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ اصطلاحات حدیث پر دورہ جات :
فاضلین علوم اسلامیہ کے لیے لاہور میں ایک سالہ التخصص فی الحدیث و علومہ میں داخلہ جاری ہے ۔
شیڈول داخلہ
تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ کی کاپی 5شوال تک ارسال کردیں ۔
تقریری و تحریری امتحان 15شوال بمطابق 24اپریل 2024ء بروز بدھ صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ان شاءاللہ
مزید تفصیل اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2سالہ آن لائن ڈپلومہ ان حدیث کی تفصیل اس لنک پر ہے ۔ https://www.facebook.com/share/p/7t5PjinQG5EijWH4/?mibextid=RtaFA8
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علوم حدیث کے مختلف فنون پر ہمارے 63دورہ جات کے یوٹیوب لنکس اس لنک پر ہیں۔ https://www.facebook.com/share/p/6v3MyBNVpFKVtQef/...