• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الصارم المسلول علی شاتم الرسول(اپ ڈیٹ)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
الصارم المسلول علی شاتم الرسول(اپ ڈیٹ)

مصنف کا نام
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

مترجم
پروفیسر غلام احمد حریری

تحقیق و نظر ثانی
حافظ شاہد محمود

تخریج
محمد بن عبداللہ بن عمر الحلوانی۔محمد کبیر چوہدری

ناشر
مکتبہ قدوسیہ لاہور


تبصرہ

جاہلیت جدیدہ کے علم برداروں نے آزادی اظہار کے نام پر انبیائے کرام علیہم السلام کو بالعموم او رحضور حتمی المرتبت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص و اہانت کو اپنا فتہائے نگاہ ٹھہرا لیا ہے،جس کے مظاہر حالیہ چند برسوں میں مختلف یورپی ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ان حالات میں یہ لازم تھا کہ جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس و تعظیم کے تصور کو اجاگر کیا جاتا اور توہین رسالت کی شناعت و قباحت اور اس کی سزا وعقوبت کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا جاتا۔اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کرامت کہیے یا عنداللہ ان کی مقبولیت کہ ناموس رسالت کے دفاع و تحفظ پر جو کچھ شیخ الاسلام رحمہ اللہ کے قلم سے نکلا ہے سات صدیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ اس قدر جاندار،زندہ اور مدلل ہے کہ اس مسئلہ میں آج بھی سند اور اولین مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔زیر نظر کتاب حضرت شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے خاص اسی مسئلہ پر تحریر کی ہے اور اپنے خاص انداز تحریر میں اس قضیہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔اس کتاب کے حسن قبول کا اندازہ اس امر سے کیا جا سکتا ہے کہ وہ لوگ جو شیخ الاسلام کے سخت ناقد اور مخالف ہیں وہ بھی اس کا اردو ترجمہ کر کے شائع کر رہے ہیں،جیسا کہ اس سے قبل اس ترجمے کو اسی ویب سائٹ پر پیش کیا جا چکا ہے۔اب معروف سلفی عالم اور مصنف و مترجم جناب پروفیسر غلام احمد حریری مرحوم کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے۔جو اگرچہ کافی عرصہ سے موجود ہے تاہم اس کی نئی طباعت حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے عقیدہ ناموس رسالت میں پختگی آنے کی اور جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و الفت کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
تعارف

الحمد لله ذي الجلال والإكرام ، وعلى رسوله أفضل الصلوة والسلام ،ثم علي آله وصحبه خيرة الأنام ومصابيح الظلام.

حمد وصلوۃ کے بعد! یہ کتاب ’’الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول‘‘ شیخ الاسلام امام ابو العباس تقی الدین احمد بن عبد الحلیم بن عبد السلام المعروف ابن تیمیہ﷫ کی تصا نیف میں سے ایک ہے۔
امام ابن تیمیہ کی تصا نیف کا علمی وادبی پایہ اس سے کہیں زیا دہ اعلیٰ واَرفع ہے کہ ان کو شہرت دی جائے یا ان کی مدح وستائش کی جائے۔ اس لیے کہ خدا وند کریم نے انہیں جس زورِ بیان، وسعتِ مطالعہ، قوتِ حافظہ اور قدرتِ اظہار و بیان کے سا تھ سا تھ فصاحت وبلاغت اور طلاقتِ لسا نی سے نوازا تھا کہ اگر اسے دسیوں علما ء پر تقسیم کر دیا جائے تو سب کے لیے کافی ہو جائے، اور اُن میں سے ہر ایک اس قدر عظیم وجلیل عالم ہو جائے کہ اُس کی طرف اُنگلیوں سے اشا رہ کیا جا سکے۔
مزید برآ ں (وہا بِ حقیقی نے ) انھیں جو صبر وتحمل ،محنت وکا وش ، حبِّ علم اور اس کے افادہ کا ذوق وشوق ،طلبِ علم کی راہ میں حوادث وآلا م کو برداشت کرنے اور لو گوں کو اس سے بہرہ ور کرنے کا جو ملکہ آپ کو عطا کیا تھا وہ بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔آپ دینِ الٰہی کے جس قدر حریص تھے ،خدا کے داعی کی دعوت پر لبیک کہنے میں جو عجلت آپ کو پسند تھی ،اپنے علم وفضل کی تشہیر سے آپ جس قدر گریزاں تھے ،خدا کے عطا کردہ علم کو چھپا نے سے آپ جس قدر خائف اور ہراساں رہتے تھے ،اُس کا عُشر عشیر علما ئے کبار اور یکتائے روزگا ر کے لیے کا فی تھا۔
پھر لو گوں نے آپ کی ذات کو جس محبت اور توجہ کا مرکز بنا یا اور اس توجہ میں اپنے آپ کو فنا کر دیا، اس سے کم درجہ کی محبت بھی ایک داعی الی اللہ کو اس بات پر آما دہ کر نے کے لیے کافی ہے کہ وہ کسی ضعف و عجز اور کسی پر بھر وسہ کیے بغیر دعوت کے کا م کو جا ری وسا ری رکھے اور اس راہ کی صعو بات کو کشادہ دلی اور اطمینانِ قلب کے سا تھ برداشت کرتا چلا جائے۔
یہی وجہ ہے کہ شیخ الاسلا م ابن تیمیہ کی تصا نیف کتا ب و سنت کے مبا حثِ نادرہ، مسائلِ عجیبہ اور دلائلِ واضح کا گنجینہ ہیں۔ آپ نے ہر فن و مذہب میں علماء کے اقوال اور قواعدِ اصو ل کو نہا یت وا ضح عبارت اور خوبصورت اسلوبِ نگارش میں یکجا کر دیا۔ کائناتِ ارضی کے کونہ کونہ سے آپ کے پاس سوالات آتے، جونھی کوئی سوا ل آپ کے پاس آتا آپ اُ س کا جواب لکھنے کے لیے متوجہ ہوتے اور چند ہی را توں کے بعد ایک نادر رسالہ منصۂ شہود پر جلوہ گر ہو جا تا جو مو ضوع زیرِ بحث کے جملہ اطراف پر حاوی ہوتا اور اس میں کسی لحاظ سے کو ئی نقص وعیب نہ ہو تا۔ آپ کا اندا زِ استدلال اس قدر محیر العقول ہو تا کہ بڑے بڑے اصحابِ عقل و خرد مبہوت ہو کر رہ جا تے، اور مثل مشہور ہے کہ جس کے پاس چونا اور اینٹیں ہو ں وہ عمارت تعمیر کر ہی لیتا ہے۔
یہ کتا ب ’’الصّارم المسلول علیٰ شاتم الرسول‘‘ ہے جس کو شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے ایک حا دثہ کے بعد تصنیف کیا تھا جو آ پ کے زما نہ میں رو نما ہُوا۔ آپ نے محسوس کیا کہ رسول اللہ کا جو کم از کم حق آپ پر ہےاس کا تقاضا یہ ہے کہ رسول کریم کی تو ہین کرنے والا جس سزا کا مستحق ہے ،خواہ وہ مسلم ہو یا کافر، اس کو مع متعلقہ احکا م ومسائل صفحۂ قرطا س پر لا یا جائے، مزید برآں اس ضمن میں تما م حِکَم ودلائل اور مستحضر اقوال کو پیش کر دیا جائے، اس کے سا تھ سا تھ اس کے اسباب و علل کو ذکر کیا جائے اور جس چیز پر اعتما د واجب ہے اس پر رو شنی ڈا لی جائے، اس لیے کہ ایک مسلم پر جو چیز کم از کم واجب ہے وہ رسول اکرم کی تائید وحمایت ہے اور یہ کہ ہر موقع اور مقام پر رسول کریم کو اپنے نفس ومال پر تر جیح دے اور ہر ایذا دینے والے سے آپ کی عزت کو محفوظ رکھے اگر چہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو لوگوں کی نصرت و حمایت سے بے نیا ز کر دیا ہے، تاہم اس کے ضروری ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی بعض مخلو قات کو بعض کے ذریعے آزما ئے اور اس امر کا اظہا ر واعلا ن کردے کہ کو ن اس کے رُسل وانبیاء کی اُن کی عدم موجو دگی میں نصرت وحما یت کرتا ہے اور کون نہیں کرتا۔
اس کتاب کا نا م ’’الصّارم المسلول علیٰ شاتم الرسول‘‘ (رسول کریم کی تو ہین کر نے والے پر شمشیرِ برہنہ) ہے اور تمھارے لیے یہ بات کافی کہ یہ شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ کی تصانیف میں سے ہے جن کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ جس موضوع پر لکھتے ہیں اُس میں کہنے والے کے لیے کو ئی گنجا ئش نہیں چھوڑتے۔ اللہ تعا لیٰ ہمیں اِس کتاب سے نفع پہنچائے اور اس کے مصنف کی برکات سے بہرہ ور کر ے۔ آمین
 
Top