دونوں مسئلوں میں بہت بڑا فرق ہے آسیہ کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ اگر چہ فرعون کی بیوی تھیں لیکن دعوت توحید سن کر ایمان لے آئیں اور ڈایرکٹ اللہ تعالی سے دعا کرکے فرعون اور اسکے کردار سے بچنے کی درخواست کیں ۔ اور مذکورہ آیت میں امت محمدیہ کیلئے فرمان باری ہے کہ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کیلئے ہیں اسکے برعکس فاحشہ عورتیں فحش مردوں کیلئے ہیں ،ظاہر بات ہے کہ کوئی شریف اور دیندار آدمی زانی اور فاحشہ عورت سے شادی نہیں کرےگا اسی طرح کوئی شریف اور دیندار عورت کسی زانی مرد یا فلمی ایکٹر سے شادی نہیں کریگی۔