• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

العنکبوت

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*قرآن مجید کی ایک سورت کا نام " العنکبوت" ہے، عنکبوت کو اردو میں "مکڑی " کہا جا تا ہے، قرآن نے کہا ہے کہ سب سے بودا یا کمزور گھر عنکبوت کا ہے، جدید تحقیق کے مطابق مادہ عنکبوت بچے دینے کے بعد نر عنکبوت(اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے، پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے، کتنا عجیب و غریب گھرانہ ہے،یقینا بدترین گھرانہ ہے ،قران کا معجزہ دیکھیں ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی (انَّ اوھنَ البُیوتِ لبیتُ العنکبوت لو کانوا یعلمون) " بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے" سبحان اللہ!
انسان عنکبوت کے گھر کی حسی (ظاہر)کمزوری کو تو جانتے تھے مگر اس کے گھر معنوی کمزوری (دشمنی اور خانہ جنگی) سے بے خبر تھے ! اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے (یعنی مکڑی کی گھریلوی کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے)!
اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے!!
سورت کی ابتدا یوں ہے ( الم احسب الناس ان یترکوا ان یقولوا آمنا وھم لا یفتنون )"
کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لا یا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا" اور فرمایا ,, ومن الناس من یقول آمنا با للہ فاذا اوذی فی اللہ جعل فتنۃ الناس کعذاب اللہ)" لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں"
ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟!
جواب: فتنے ، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہو تا مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہو تے،اس لیے سازشی کفار اور ان کے منافق ایجنٹوں کی تمام چالیں مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہیں اور مسلمانوں کو اللہ کی مدد سے ان کا مقابلہ کر نے کے لیے کمر کس لینا چاہیے ،یقینا بہترین انجام تو متقیوں کا ہی ہے!!
 
Top