• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الف ممدودہ اور الف مکسورہ؟

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم

الف ممدودہ اور الف مکسورہ میں کیا فرق ہے؟

شکریہ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791

( المقصور هو الاسم المتمكن الذي حرفُ إعرابه ألفٌ لازمة كـ " الفتى والعصا ‏،
والممدود هو الاسم المتمكن الذي آخره همزة بعد ألف زائدة نحو " كساء ‏ورداء
).

 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الف
الف مقصورہ اردو، عربی، فارسی، پنجابی، سندھی، پشتو، اور بلوچی حروف تہجی کا پہلا حرف۔ ہندی میں بطور حرف علت استعمال ہوتا ہے۔

عربی میں الف کی دو قسمیں ہیں۔ یعنی الف ممدودہ "آ" اور الف مقصورہ "ا" ۔
الف ممدودہ کو کھینچ کر پڑھتے ہیں اور اس کے اوپر مد ہوتا ہے جیسے آپ، آگ، آمد۔ جبکہ الف مقصورہ کو الف ممدودہ کی مانند کھینچ کر نہیں پڑھتے جیسے اگر، اَٹل۔
عربی میں مقصورہ اس کو کہتے ہیں جس کے بعد ہمزہ نہ ہو۔ جیسے خطایا میں۔ عربی میں ۔ ی کے اوپر نصف الف کی صورت میں لکھتے ہیں جیسے عیسٰی ۔ مصطفیٰ وغیرہ میں۔ گویا عربی میں مقصورہ الف ساکن کو کہتے ہیں جس کے بعد ہمزہ نہ ہو مگر کھینچ کر پڑھا جائے اور دو زبر کے برابر ہو اس کے برعکس اردو، کھوار اور فارسی میں الف مقصورہ متحرک بھی ہوتا ہے۔ مثلا اگر اِس ۔ اُن وغیرہ میں اور ساکن بھی ہوتا ہے، مثلا مال ، سال ، جالا وغیرہ میں مگر مد والے حرف کی طرح کھینچ کر نہیں پڑھا جاتا ۔ اگر الف متحرک ہو تو عربی میں اسے ہمزہ کہتے ہیں۔
 
Top