• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

القول المقبول فی شرح وتعلیق صلوۃ الرسول ﷺ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
القول المقبول فی شرح وتعلیق صلوۃ الرسول ﷺ

مصنف
عبدالروف بن عبدالحنان بن حکیم محمد اشرف سندھو

ناشر
دارالاشاعت اشرفیہ سندھوبلوکی قصور


تبصرہ
نماز اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعیت اور مرکزیت کی علامت ہے۔آنحضرتﷺ نے اس رکن عظیم کی بنیاد پر کفر و اسلام کی حدود کھینچی ہیں ۔اسے مؤمن کی معنوی و روحانی معراج قرار دیاگیا ہے۔روز محشر اس فریضہ کی ادائیگی کی سب سے پہلے باز پرس کی جائےگی۔اس میں کوتاہی موجب ہلاکت ہوگی۔اسی وجہ سے اس اہم ترین فریضہ کی ادائیگی پر آنحضرتﷺ نے پرزور تاکید فرمائی ہے۔اس حوالے سے ایک جامع اور آسان ترین طریقے سے رہنمائی کی ضرورت تھی ۔چنانچہ مولانا صادق سیالکوٹی صاحب نے ایک عظیم کوشش کرتے ہوئے '' صلوۃ الرسول '' نامی کتاب تصنیف کی لیکن اس میں متعدد کوتاہیاں موجود تھیں اور اس کی تخریج موجود نہیں تھی ۔چناچہ اس کتاب کی مزید تحقیق کرتے ہوئے مولانا عبدالرؤف بن عبدالحنا ن نے '' القول المقبول فی شرح وتعلیق صلوۃ الرسول ﷺ'' نامی کتاب لکھ کر اس کی احادیث کی تخریج اور بعض مقامات پر علمی تعلیق پیش کر دی ہے ۔اللہ تعالی مؤلف محترم اور محقق صاحب کو اجر جزیل سے نوازے۔اور ان کی اس سعی جمیل کو توشہ آخرت بنائے۔آمین۔(ع۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
خطبہ رحمت للعالمین
پیش رس
مسنون نماز قبول ہوتی ہے
بے قاعدہ نماز نماز نہیں ہوتی
بے قاعدہ نماز منہ پر ماری جاتی ہے
ہماری نمازوں کا حال
نماز کا چور
کوے کی ٹھونگیں
منافق کی نماز
جماعت کے ہوتے ہوئے کوئی نماز نہیں ہوتی
کتاب اور سنت کے اتباع کا حکم
سنت کا نافرمان نجات نہیں پائے گا
بہشت میں رسول اللہ کی رفاقت
رسول اللہ ﷺ کی وصیت
سنت کی پیروی کیوں ناگزیر ہے؟
پانی کے احکام
نجاستوں کی تطہیر کا بیان
غسل جنابت کے احکام
مسواک کا بیان
وضوء کا بیان
جرابوں پر مسح کرنے کا بیان
تیمم کا بیان
غسل مسنون کا بیان
نماز کی تاکید کا بیان
نماز کے فضائل کا بیان
نماز کے اوقات کا بیان
اذان کا بیان
مساجد کا بیان
نماز کے اوصاف اور قواعد کا بیان
سجدہ سہو کا بیان
نماز با جماعت کا بیان
نماز کی صفوں کی برابری کا بیان
امامت کا بیان
نماز کی سنتوں کا بیان
نماز وتر کا بیان
نماز تہجد کا بیان
نماز تراویح کا بیان
جمعہ کی نماز کا بیان
سفر میں نماز قصر کا بیان
نماز عیدین کا بیان
سورج اور چاند گہن کی نماز کا بیان
مریض کی عیادت کا بیان
نماز جنازہ کا بیان
فہرست مضامین کتاب
 
Top