• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت


فرمان باری تعالیٰ ہے :۔ (ترجمہ)
1’’ ایمان والوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔‘‘ (التغابن 64 : آیت 13)
2’’اور جو شخص اللہ(کے عذاب) سے ڈرے ، اللہ اس کے لئے(ہر مشکل سے) نکلنے کا راستہ بنادیتا ہے اور اُسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتاہے ، وہ اس کیلئے کافی ہوجاتاہے (اس کے ہر کام کے لئے)۔‘‘ (الطلاق 65 : آیات 2تا 3)

رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’ اگر تم اللہ تعالیٰ پر صحیح بھروسہ کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا رزق دیں گے جیسا کہ وہ پرندوں کو رزق دیتے ہیں کہ وہ صبح سویرے بھوکے جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر لوٹتے ہیں۔ ‘‘(ترمذی ، ابن ما جہ۔ عن عمر رضی اللہ عنہ )
 
Top