• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالی فرماتا ہے: ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے۔ آل عمران : 185

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالی فرماتا ہے: ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے۔ آل عمران : 185
405880_336431589785041_989770833_n.jpg


اللہ تعالی فرماتا ہے:

كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕ قَةُ الْمَوْتِ
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے۔ آل عمران : 185
اور

فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ

پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا۔ آل عمران : 185
رسول كريم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا:

اگر (مجھے یہ خدشہ نہ ہوتا) تم (اپنے مردے) دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں عذاب قبر (کی آوازیں) سنوادے ۔ صحیح مسلم: 2868
آج ائیر کنڈیشنز اور نرم نرم بستر پر ہم سوتے ہیں، پورے گھر میں لائٹس اور طرح طرح کی نعمتیں ۔ لیکن ایک دن آنےوالا ہے جب ہمیں قبر کے لحد میں اتار دیا جائے گا۔ نہ بجلی نہ پانی ، چھت پر زمین اور فرش بھی زمین۔ کوئی نرم بستر نہیں، کوئی ساتھ نہیں ، ہمارے اعمال ہمارے لیے یا نعمت ہوں گے یا پھر عذاب۔ اب بھی وقت ہے ، توبہ کا دروازہ کھلا ہے ۔ اللہ کی نافرمانی کو چھوڑ اور قبر و آخرت کی زندگی کیلئے تیاری کر ۔ ایک دفعہ روح نکل گئی تو پھر چانس مس!!!!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
توبہ کرلو ! اب بھی وقت ہے !!!!
1158_386700174758182_255378729_n.jpg
ہم ہر لمحہ آخرت کی پہلی منزل قبر کے قریب جارہے ہیں ، کیا ہم نے آخرت کی زندگی کیلئے کچھ تیاری کی ہے ؟
اگر نہیں !!!!تو
توبہ کرلو ! اب بھی وقت ہے

اللہ تعالی فرماتے ہیں:
قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِیۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡہُ فَاِنَّہٗ مُلٰقِیۡکُمۡ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
کہہ دیجئے! کہ جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے (اللہ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا۔
(الجمعة : 8)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکا ہیں !!!!
1098329_492916074136591_824058267_n.jpg

تمام تعریفیں اللہ تعالی کیلئے ہیں جس کا کوئی شریک نہیں اور جس کی کوئی بیوی یا بیٹا نہیں‌ بلکہ وہ پاک ہے اور سب سے غنی ہے ہم اس کے محتاج ہیں۔

جی ہاں! ہم اس کے محتاج ہیں، اس کی مرضی سے دنیا میں آئیں، اسی کی مرضی سے رزق پاتے ہیں، اسی کی زمین پر چلتے ہیں اور اسی کی ہم عبادت کرتے ہیں، اسی سے مانگتے ہیں اور اسی کے پاس ہم نے واپس لوٹنا ہے۔

اللہ تعالی نے موت و زندگی کو پیدا کرکے ہمیں امتحان میں ڈال دیا۔

فرمان رب ذوالجلال ہے:

الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ‌

جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے، اور وه غالب (اور) بخشنے والا ہے
(سورۃ الملک ، 2)
ان امتحانات میں دنیاوی خواہشات سرفہرست ہیں۔ انسان ساری عمر مال و دولت کمانے میں خرچ کرتا ہے لیکن جب واپس جاتا ہے تو خالی ہاتھ لوٹتا ہے۔ جی ہاں! یہ مال و اولاد فتنہ ہے۔

فرمان باری تعالی ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ‌ اللَّـهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُ‌ونَ

اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اوﻻد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔ اور جو ایسا کریں وه بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں
(سورۃ المنافقون، 9)
ہم سب اس دنیا میں مسافر ہیں اور اللہ تعالی کے پاس لوٹنے والے ہیں۔ غریب و امیر دنیا میں مختلف طریقے سے زندگی گزارتے ہیں لیکن موت کے بعد کفن و دفن اور قبر امیر و غریب کا فرق مٹادیتی ہے۔

ہم سب نے ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالی کے سامنے پیش ہونا ہے۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدۡخِلَ الۡجَنَّۃَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے
(سورۃ آل عمران ، 185)
جی ہاں! کامیابی کا معیار اللہ تعالی نے بتادیا ہے۔ کامیاب وہ ہے جس نے

اللہ تعالی کی خالص عبادت کی، طاغوت کا انکار کیا اور اس کے بنائے ہوئے حدود کو پامال نہیں‌کیا پھر آگ سے بچایا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا۔ لیکن اس سے بڑا بدبخت کوئی نہیں جو ساری عمر دنیا کے پیچھے بھاگتا پھرے، اللہ تعالی کو چھوڑ کر غیر اللہ کو اپنا الہ بنائے، برے اعمال کرے اور اپنے نفس کو اپنا الہ بنائے اور اللہ تعالی کے حدود کو پامال کرے اور مرنے کے بعد دائمی عذاب کا شکار ہو۔

لہذا میرے عزیز بھائیوں!

موت آنے والی ہے کسی بھی وقت ابھی سے تیاری کر!

اگر تو اللہ کا باغی ہے اور اس کا نافرمان ہے تو تو اپنے اوپر ظلم کررہا ہے اللہ تعالی غنی ہے!

توبہ کر! اللہ تعالی تیرے سارے گناہ معاف کرنے پر قادر ہے اور کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں!

اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک مت کر!

غیر اللہ سے مدد و استعانت مت کر!

دنیا کو اپنا نصب العین مت بنا، کیا تیرے سامنے امیر و غریب قبر میں نہیں اتارے گئے!

یہ دنیا چند دن کی زندگی ہے، اس کی پریشانی بھی ختم ہونے والی ہے اور اس کی خوشی بھی لیکن آخرت کی زندگی ہمیشہ کیلئے ہے اس کی پریشانی بھی دائمی ہے اور خوشی بھی!

نیک اعمال کثرت سے کر!

موت کو کثرت سے یاد کر!

لوگوں کے حقوق ادا کر!

خوشی کے موقع پر رب کا شکر ادا کر اور اس کی نافرمانی مت کر!

غم و تکلیف پر صبر کر اور اجر کی امید رکھ!

اللہ تعالی کے ذکر سے سکون حاصل کر!

یا اللہ! ہمارا حشر قیامت والے دن موحدین کے ساتھ کر، ہمیں انبیأ علیھم السلام، شہدأ اور صالحین کی جماعت میں اٹھا اور ہمیں دنیا و آخرت کے فتنوں سے محفوظ رکھ!

یا اللہ! ہماری اس معمولی سی کاوش کو قبول فرما اور اس کے ذریعے لوگوں کو توبہ اور نیک عمل کی توفیق عطا کر اور ہمیں اجروثواب سے نواز!
 
Top