کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اللہ حافظ بھائیو۔۔۔!!!
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب بندہ کے گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور اللہ سے کچھ کچھ کنارہ کش ہوجاتا ہے یا پھر جانے انجانے میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو بھی ہلکا سمجھنے لگ جاتا ہے ۔تو پھر اللہ تعالی اس بندے پر کوئی نہ کوئی تکلیف ڈال دیتے ہیں تاکہ یہ اپنی اوقات میں رہے ۔اللہ بہت حکمت والی ذات ہے ۔
ایسی ہی مثال آپ میری سمجھی ۔ جانے انجانے میں پتہ نہیں کتنی غلطیاں ہوجایا کرتی ہیں ۔توبہ مانگنے سے بھی یہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور دوسری صورت اللہ تعالی اپنے بندے پر آزمائش بھی ڈال دیتا ہے اور وہ آزمائش گناہوں کی بخشش کا سبب بھی بنا کرتی ہے ۔اللہ خالق کائنات نے تھوڑی سی بیماری مجھ پر بھی ڈالی ہے۔(جس پر مجھے اپنے رب عظیم سے کوئی گلہ شکوہ نہیں جو میرا رب کرتا ہے اسی میں اچھائی ہوتی ہے لیکن ہم سمجھتے نہیں ) لیکن رب مجھے بھولا نہیں ۔(تعریف کرتا ہوں اس ذات کی جس کے حکم سے یہ دنیا آباد ہے ۔)۔اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو صحت و ایمان کی بہترین حالت میں رکھے ۔جب تک زندہ رکھے تو اسلام پر رکھے اور جب موت آئے تو امیان کی حالت میں آئے۔آمین
اس پر ایک دعا یاد آگئی ۔وہ دعا بہت ہی قیمتی ہے اور ہمارے ایک ٹیچر نے کہا تھا کہ اس دعا کا نتیجہ میں دیکھ چکا ہوں ۔وہ دعا یہ ہے ۔
’’ اللهم اتنا في الدنيا حسنة و في الاخرة حسنة و قنا عذاب النار ‘‘
کچھ وجوہات کی بنا پر آج سے میں گھر جارہا ہوں اور پھر ان شاءاللہ ہماری ملاقات رمضان کےبعد ہوگی ۔پہلی وجہ طبیعت کچھ ٹھیک نہیں اور ڈاکٹرنے فل بیڈ ریسٹ کا کہا ہے ۔ملیریا اور ٹائیفائڈ ہے۔اور دوسری وجہ گھر کی کچھ مصروفیات بھی ہیں ۔کیونکہ اکتوبر میں شاید ہم ایک سے دو ہوجائیں ۔
کوشش کروں گا کہ نیٹ وغیرہ کو استعمال کرپاؤں ، اور رابطے میں رہوں لیکن اس وقت لگ نہیں رہا کہ گھر پر رہتے ہوئے نیٹ یوز کرپاؤں گا۔دعا کریں کہ اللہ تعالی سبب بنا دے۔آمین
آج سے ہی کچھ دیر تک آپ لوگوں سے کچھ دنوں کےلیے رابطہ منقظع ہورہا ہے ۔اگراللہ نے چاہا تو پھر ملاقات ہوگی ۔
رمضان کےبابرکت مہینے میں دعاؤںمیں خصوصی طور پریاد کرتے رہنا اور کتاب وسنت ٹیم کےلیے خاص طور پر دعا کرتے رہنا کہ اللہ تعالی اس ٹیم کے ذریعے قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات آپ تک پہنچاتا رہے ۔آمین یارب العالمین
والسلام