• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ رب العالمین کا عبدی عہد بائبل کی روشنی میں

شمولیت
اپریل 13، 2019
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
41
اللہ رب العالمین کا عبدی عہد بائبل کی روشنی میں

ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ رب العالمین کا ابدی عہد:
اور میں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان انکی سب پشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا باندھونگا تا کہ میں تیرے بعد اور تیری نسل کا خدا رہوں۔اور میں تجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعان کا تمام ملک جس میں تو پردیسی ہے ایسا دونگا کہ وہ دائمی ملکیت ہوجائے۔اور میں انکا خدا ہونگا۔ پھر خدا نے ابرہام سے کہا کہ تو میرے عہد کو ماننا اور تیرے بعد تیری نسل پشت درپشت اسے مانے۔ اور میرا عہد جو میرے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ہے اور جسے تم مانو گے سو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ اور تم اپنے بدن کی کھلڑی کا ختنہ کیا کرنا۔ اور یہ اس عہد کا نشان ہوگا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔ تمہارے ہاں پشت درپشت ہر لڑکے کا ختنہ جب وہ آٹھ روز کا ہو کیا جائے۔ خواہ وہ گھر میں پیدا ہو خواہ اسے کسی پردیسی سے خریدا ہو جو تیری نسل سے نہیں۔ لازم ہے کہ تیرے خانہ زاد اور تیرے زر خرید کا ختنہ کیا جائے اور میرا عہد تمہارے جسم میں ابدی عہد ہوگا۔ اور وہ فرزند نرینہ جسکا ختنہ نہ ہوا ہو اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اس نے میرا عہد توڑا۔ (بائبل: کتاب پیدائش، باب نمبر: 17، ورس نمبر: 7 تا 14)
اور جب اسکے بیٹے اسمعیل کا ختنہ ہوا تو وہ تیرہ برس کا تھا۔ ابرہام اور اس کے بیٹے اسمعیل کا ختنہ ایک ہی دن ہوا۔ ( بائبل: کتاب پیدائش، باب نمبر: 17، ورس نمبر:25 تا 26)
اضحاق علیہ السلام کے ساتھ رب العالمین کا ابدی عہد:
تب خدا نے فرمایا کہ بیشک تیری بیوی سارہ کے تجھ سے بیٹا ہوگا۔ تو اسکا نام اضحاق رکھنا اور میں اس سے اور پھر اسکی اولاد سے اپنا عہد جو ابدی عہد ہے باندھونگا۔
( بائبل: کتاب پیدائش، باب نمبر: 17، ورس نمبر: 19)
اور ابرہام نے خدا کے حکم کے مطابق اپنے بیٹے اضحاق کا ختنہ اس وقت کیا جب وہ آٹھ دن کا ہوا تھا۔
(بائبل: کتاب پیدائش، باب نمبر: 21، ورس نمبر: 4)
بائبل کے عہد نامہ قدیم کی کتاب پیدائش میں یہودیوں کی تحریف و اضافہ کا ایک نمونہ:
لیکن میں اپنا عہد اضحاق سے باندھونگا جو اگلے سال اسی وقت معین پر سارہ سے پیدا ہوگا۔
(بائبل: کتاب پیدائش، باب نمبر: 17، ورس نمبر: 21)
نوٹ: عیسائی حضرات ختنہ نہیں کراتے۔
تحقیق: جلال الزمان۔
 
Top