• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کہاں ہے ؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اللہ کہاں ہے ؟

مصنف
(ممبر محدث فورم)​
ناشر



تبصرہ

اللہ کہاں ہے؟ کتاب کا مذکورہ بالا عنوان محض ایک سوال نہیں بلکہ اسلامی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے،جو براہ راست اللہ تبارک وتعالی کی ذات مبارک سے متعلق ہے،دیگر بہت سے عقائد کی طرح اس عقیدے میں بھی ایسی بات کو اپنایا جاچکا ہے اور اس کی تشہیر و ترویج کی جاتی ہے جو بات قرآن کریم ، رسول اللہ ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، تابعین، تبع تابعین اور امت کے آئمہ رحمہم اللہ اجمعین کی تعلیمات کے خلاف ہے۔اس کتاب میں اسی غلطی کو واضح کیا گیا ہے۔وللہ الحمد۔(ک۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
مقدمہ
اللہ سبحانہ وتعالی کے فرامین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے اقوال
چار اماموں کے اقوال
امام مالک بن انس رحمہ اللہ
امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
تابعین وتبع تابعین رحمہم اللہ کے اقوال
شکوک وشبہات
شکوک وشبہات کے جوابات
پہلے شک کا جواب
دوسرے شک کا جواب
تیسرے شک کا جواب
 

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
943
پوائنٹ
120
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی عبدالرشید صاحب اور سب بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کتاب کو محدث فورمز کی کتب لائبریری میں جگہ دی ، جزاکم اللہ خیرا،
اس پی ڈی ایف فائل کو میں نے بالکل ای بک کے انداز میں تیار کیا ہے ، یعنی اس کے عناوین کو فہرست والے صفحے میں بھی لنکڈ کیا گیا ہے اور بک مارکس میں بھی ، جو کہ اِن شاء اللہ قارئین کرام کے لیے ہر موضوع تک پہنچنے میں بہت آسانی کا سبب رہے گا ،
اس کے ساتھ ساتھ سب قارئین کے لیے یہ مشورہ بھی پیش کرتا ہوں کہ اس کتاب کو بہترین واضح طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے ایڈوب ریڈر کی بجائے فوکس اٹ ریڈر استعمال کیا جائے،
درج ذیل لنک سے یہ ریڈر نازل کیا جا سکتا ہے:اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کی نیک کاوشیں قبول فرمائے ، والسلام علیکم۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667

محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اپنے عنوان کے اعتبار سے تو کتاب بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ ابھی تک مکمل پڑھی بھی نہیں ہے لیکن جس بات نے ان سطور کے لکھنے کی طرف توجہ دلائ ہے وہ یہ ہے کہ کتاب میں کمپوزنگ کی بہت غلطیاں ہیں اور وہ بھی عام نہیں بلکہ قرآنی آیات میں اعراب کی بہت زیادہ غلطیاں ہیں جس کی فورا اصلاح کی ضرورت ہے ورنہ ہمارے ہاں عوام الناس کی حالت سب کو معلوم ہے کہ اکثریت قرآنی آیات کے پڑھنے میں غلطی کا ارتکاب کرے گی۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہ کتاب موجودہ وقت کی ضرورت ہے لیکن اس کی قرآنی آیات کی خاص طور پر اصلاح کی طرف توجہ کریں۔
والسلام
 

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
943
پوائنٹ
120
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اپنے عنوان کے اعتبار سے تو کتاب بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ ابھی تک مکمل پڑھی بھی نہیں ہے لیکن جس بات نے ان سطور کے لکھنے کی طرف توجہ دلائ ہے وہ یہ ہے کہ کتاب میں کمپوزنگ کی بہت غلطیاں ہیں اور وہ بھی عام نہیں بلکہ قرآنی آیات میں اعراب کی بہت زیادہ غلطیاں ہیں جس کی فورا اصلاح کی ضرورت ہے ورنہ ہمارے ہاں عوام الناس کی حالت سب کو معلوم ہے کہ اکثریت قرآنی آیات کے پڑھنے میں غلطی کا ارتکاب کرے گی۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہ کتاب موجودہ وقت کی ضرورت ہے لیکن اس کی قرآنی آیات کی خاص طور پر اصلاح کی طرف توجہ کریں۔
والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیراً ، محترم بھائی محمد بن محمد ،
اس نیک کام میں مدد کا درخواستگار ہوں ،املا کی جو غلطیاں آپ کی نظر میں ہیں کم از کم وہ تو بتا دیجیے ، اور کوشش فرمایے کہ ساری ہی کتاب میں سے املا کی غلطیوں کی اصلاح میں میری مدد فرما دیجیے ، ان شاء اللہ آپ کے لیے بھی بہت اجر و ثواب والا ایک سلسلہ جاری ہو جائے گا ،
اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں خیر و اصلاح میں سب کا مدد گار بنائے اور ہماری کوششوں کو قبول فرمائے ، والسلام علیکم۔
 
Top