• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی رحمت کیسی ہے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
10301196_627114184023521_1018578899706042660_n.jpg
:::: اللہ کی رحمت کیسی ہے؟؟ ::::
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جہنم سے سب سے آخر میں نکلنے اور جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والے آدمی کو میں جانتا ہوں ۔ ایک آدمی کو لایا جائے گا اور اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) کہے گا: اس سے اس کے چھوٹے چھوٹے گناہوں کے بارے میں پوچھو اور اس کے بڑے گناہوں کو چھپادو ، اس سے کہا جائے گا: تم نے فلاں فلاں دن ایسے ایسے گناہ کئے تھے، تم نے فلاں فلاں دن ایسے ایسے گناہ کیے تھے؟۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس(آدمی) سے کہاجائے گا: تمہارے ہر گناہ کے بدلے ایک نیکی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (آدمی) عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے کچھ ایسے بھی گناہ کیے تھے جسے یہاں نہیں دیکھ رہا ہوں (یعنی میرے بڑے بڑے گناہ بھی ہیں ان کو بھی نیکیوں میں بدل دیجئے)۔

ابوذررضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اللہ کی رحمت اور آدمی کی اس پیاری سی چالاکی پر) ہنستے ہوئے
دیکھا حتی کہ آپ کے اندرون کے دانت مبارک نظر آنے لگے
(ترمذي : 2596 )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
10171743_626558820745724_3583783109288522078_n.jpg

::اے ابن آدم::

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

ابن آدم ! تو میری عبادت کے لیے یکسو ہو جا، میں تیرا سینہ استغناء و بے نیازی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کروں گا، اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیت سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا

(ترمذي : 2466)
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
اللھم ارحم حالنا ولا تنظر الی سیآت اعمالنا۔ اللھم ارحمنا برحمتک الواسعۃ۔
 
Top