• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کے بندے۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ۝۰ۭ لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَاَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّرِضْوَانٌ مِّنَ اللہِ۝۰ۭ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ۝۱۵ۚ اَلَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۝۱۶ۚ اَلصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْمُنْفِقِيْنَ وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْاَسْحَارِ۝۱۷
توکہہ کیا میں تمھیں اس سے بہتر بات بتاؤں، پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور ستھری عورتیں ہیں اورخدا کی رضامندی ہے اور اللہ بندوں کو دیکھتا ہے۔(۱۵) جوکہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیںآگ کے عذاب سے بچا۔(۱۶)جو صابر اورسچے اور حکم بجالانے والے ہیں اورمال خرچ کرنے والے اورپچھلی رات میں گناہ بخشوانے والے ہیں۔۱؎(۱۷)
اللہ کے بندے
۱؎ اس سے پہلے کی آیت میں اللہ کے بندوں کے انعامات گنائے گیے تھے۔ اس آیت میں یہ بتایا کہ اللہ کے بندے کون ہیں؟

وہ مومن جنھیں احساس گناہ ہروقت طلب مغفرت پر مجبور کرتارہے۔ وہ جو صابر ہوں۔ یعنی صبر علی الطاعات ہو۔ صبر عن المحارم ہو۔ تکلیفوں پر برداشت کی قوت رکھتے ہوں۔ باطل کا مقابلہ کرنے کے لیے آمادہ ہوں۔ یہ سب چیزیں صبر کے مفہوم میں داخل ہیں۔ وہ جو صادق ہوں۔ زبان ودل میں ان کے کوئی اختلاف نہ ہو۔ سراً وجہراً ان میں کوئی تفاوت نہ پایاجائے۔ ان کی خلوتیں جلوتوں سے بہترہوں۔وہ جو قانتین ہوں۔ فرائض کی بجا آوری میں ہمہ تن رضا کارہوں۔ وہ جو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہوں۔ اللہ کے بندوں سے انھیں الفت ہو۔ ان کی ضروریات کو وہ سمجھتے ہوں اور ہنگامِ سحر جب لوگ میٹھی نیند سورہے ہوں، ان کے پہلو بستروں سے جداہوں۔وہ رات کی تاریکیوں میں دل کے اجالے مانگ رہے ہوں۔ بخشش وطلب کے لیے بے چین ہوں اور مضطرب ہوں۔ ایسے لوگ اللہ کے بندے ہیں۔ اس کے پیارے ہیں اور انعامات کے مستحق ہیں۔
 
Top