اسکا مطلب ہوا "اللہ کی راہ کے سرپرست"
آپ درج زیل آیت کا ترجمہ کیا کریں گے؟ اور آپ کے علماء نے اس کا ترجمہ کیا کیا ہے؟
وَجَاهِدُوا فِي اللَّـهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ
(٢٢-٧٨)
" اس کا ترجمہ ضرور کریں"
اس کا ترجمہ بھی ضرور کریں گے لیکن پہلے ایک آیت کے ترجمہ کا مسئلہ تو حل ہو جائے۔
اور یہ
"راہ" کسی لفظ کا ترجمہ آپ نے کیا ہے؟ ترجمہ اور صرف ترجمہ کریں؟ اپنی تفسیر بیان نہ کریں؟ اور نہ ہی اپنی من مانی تفسیر کو ترجمہ قرار دیں۔ یہ اللہ پر بہتان کے مترداف ہے کہ ایک لفظ اللہ نے بیان ہی نہیں کیا اور آپ اسے اللہ کی طرف منسوب کر رہیں۔ یہی تحریف تو یہود و نصاری تورات و انجیل میں کیا کرتے تھے۔ پس ’اولیاء اللہ‘ دو لفظ ہیں
اولیاء اور
اللہ
پس ترجمہ میں
راہ اور اس لفظ راہ کو اللہ کی طرف منسوب کرنا کتاب اللہ میں اضافہ اور معنوی تحریف ہے۔