حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں اللہ تعالٰی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلام نہ بتاؤں؟ کہتے ہیں؛ میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ تعالٰی کا سب سے پسندیدہ کلام مجھے بتائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالٰی کے نزدیک سب سے محبوب کلام ہے سبحان اللہ وبحمدہ اللہ تعالٰی کی پاکی اور اس کی تعریف اس کو امام مسلم 2731 نے روایت کیا ہے