عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
روح اور بدن کی جدائی کا نام موت ہے۔ موت عالم دنیا سے عالم آخرت میں داخلے کا ذریعہ ہے،جہاں سے انسان کی ابدی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ عالم آخرت کے دو مرحلے ہیں ایک عالم برزخ ،یعنی موت سے لے کر حساب وکتاب کےلیے دوبارہ اٹھائےجانے تک، اور دوسرا مرحلہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد یعنی عالم حشر سے شروع ہوگا۔ عالم برزخ میں ملنے والی سزا کو عذاب قبر کہا جاتا ہے۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر بڑے بڑے محدثین اور آئمہ کرام رحمہم اللہ اجمعین نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ جیسا کہ امام بیہقی نے '' اثبات عذاب قبر'' امام ابن ابی الدنیا نے ''کتاب القبول اور کتاب الاہوال'' امام قرطبی نے ''التذکرہ'' امام ابن رجب نے ''اھوال القبور '' امام ابن قیم نے '' کتاب الروح'' اورامام جلال الدین سیوطی نے '' شرح الصدور'' جیسی گراں قدر کتب تالیف فرمائیں۔ مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب '' المسند فی عذاب القبر '' فاضل مؤلف محمد ارشد کمال کاوش ہے۔اس میں انہوں نے عذاب قبر کے اثبات پر ڈیڑھ سو کے قریب صحیح وصریح مرفوع وموقوف احادیث جمع کر دی ہیں،اورعذاب قبر کےحوالے سے پیدا ہونے والے بعض اہم مسائل پر تسلی بخش اور مدلل بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(ک،ح)
Last edited: