• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الوداعی جمعہ کی بدعتیں

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
"مولانا عبد الحئی لکھنوی کی کتاب ردع الاخوان عن محدثات آخر جمعۃ رمضان کا اردو ترجمہ"

بدعت کا ایک تاریک پہلو یہ بھی ہے کہ جب آدمی اس کا خوگر ہوجاتا ہے تو اس کی سنت سے دوری بڑھنے لگتی ہے، اللہ پاک کے بنائے ہوئے بے شمار نیکی کے راستے چھوڑ کر چند مصنوعی اعمال کو وہ دین سمجھ کر اپناتا ہے، اور ساری عمر مشقت کے باوجود اس کی جھولی خالی ہی رہتی ہے۔
رمضان ، نیکیوں کا موسم بہار، جس میں ملنے والے اجر کا کوئی حساب نہیں، پھر بھی اہل بدعت کو صبر کیوں کر آئے، لہٰذا اس ماہ مبارک میں بھی بدعت کے ذریعہ نقب زنی کی بہت ساری کوششیں ہوئی ہیں۔ مقام افسوس ہے کہ بعض بدعات کو اب غیر مسلم حلقوں میں اسلام کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے اور اس پر سرکاری تعطیل کا اعلان بھی ہوتا ہے۔
’’الوداعی جمعہ‘‘ کا مفروضہ بھی اسی مبتدعانہ تصور کی دین ہے جس پر کم ہی لوگوں کی نگاہ جاتی ہے۔ اس تصور اور اس دن کے نام پر انجام دیے جانے والے جعلی اعمال کی نقاب کشائی فرمائی ہے جلیل القدر عالم دین ومحدث جناب مولانا عبد الحئی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نے۔ ’’ردع الإخوان عن محدثات آخر جمعۃ رمضان‘‘ آپ کی عربی تصنیف ہے جو تقریباً ۶۹؍صفحات پر محیط ہے۔
اردو داں طبقے کے لیے مسرت کی بات ہے کہ اس کا اردو ترجمہ برادر طارق اسعد کے قلم سے منصہ شہود پر آچکا ہے۔ اب براہ راست اہل اردو بھی اس بدعت کی حقیقت اور اس کے مفاسد سے واقف ہوسکتے ہیں۔ کتاب کی طباعت ہندوستان کے معروف طباعتی ادارہ مکتبہ الفہیم سے ہوئی ہے جو تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
اللہ رب العزت اس ترجمہ کو سب کے لیے سود مند بنائے، تمام طرح کی بدعات سے ہمیں دامن بچائے رکھنے اور اس سے عوام کو آگاہ کرنے کی بھی توفیق بخشے۔ آمین
 
Top