• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الولاء۔۔۔

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
799
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
111
الولاء۔۔۔


از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ


❀ اگر آپ کسی اچھی جگہ یا اچھے ملک میں رہ رہے ہو تو آپ پر حق ہے کہ دوسرے مسلمان کو بھی اس بارے میں بتاؤ اور اس کی مدد کرو کہ وہ بھی ایسی جگہ رہے۔

❀ اگر آپ کسی کاروبار میں اچھا کما رہے ہو تو دوسرے مسلمان کو بھی اس کا مشورہ دو اور اس کی رہنمائی کرو۔

❀ اگر آپ کوئی ہنر جانتے ہو اور کوئی مسلمان آپ سے درخواست کرے تو اس کو وہ ہنر ضرور سکھاؤ۔

❀ اگر آپ دکاندار ہو تو مسلمان سے ناجائز منافع مت کماؤ، اگر وہ تنگ دست ہے تو اس کو ادھار دو اور اس پر نرمی کرو۔

❀ اگر آپ کا پڑوسی مسلمان ہے تو اس کو ہر اچھے کھانے سے حصہ بھجواؤ، اور اس کو بتاؤ کہ آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے گھر کی حفاظت اپنے گھر کی طرح کروں گا اور آپ کی عزت میری عزت ہے۔

❀ اگر آپ کے ساتھ کوئی مسلمان زیادتی کرے تو اس کو معاف کر دو اور اس کو بتاؤ کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے میں نے آپ کو معاف کر دیا۔

❀ اگر کوئی مسلمان مجبور ہے تو اس کے کہے بغیر اس کی مدد کرو، اور اگر ادھار مانگے تو ادھار دے دو۔ پھر اگر لوٹانے سے قاصر ہو تو اس کو وسعت دو اور تقاضا نہ کرو، بلکہ اگر حالات اجازت دیں تو معاف کر دو تاکہ صدقہ بن جائے۔

❀ اگر کوئی مسلمان اپنی خواتین کے ساتھ سامنے آئے تو راستہ چھوڑ دو اور منہ دوسری طرف پھیر لو تاکہ اس کو تنگی نہ ہو۔

❀ اگر کوئی مسلمان سڑک کنارے نظر آئے تو سواری روک کر اس کو سوار کرو۔

❀ اگر کسی مسلمان کی محفل میں ہوا خارج ہو گئی تو اس پر ہنسنے سے اجتناب کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کام پر کیوں ہنستے ہو جو خود بھی کرتے ہو۔

❀ اگر کوئی مسلمان بیمار ہے تو اس کی عیادت کو جاؤ اور اس کو تسلی دو کہ یہ تو تمھارے گناہ صاف ہو رہے ہیں اور تم بہت جلد ان شاء اللہ ٹھیک ہو جاؤ گے۔

❀ اگر کوئی مسلمان آپ کو دعوت دے تو ضرور شرکت کرو، اور اگر شرکت ممکن نہ ہو تو اس کو آگاہ کر دو تاکہ اس کو یہ نہ محسوس ہو کہ آپ اس کو کسی شمار میں نہیں سمجھتے۔ اسی طرح اگر آپ اس کو دعوت دو اور وہ شرکت نہ کرے تو ناراض مت ہو کیونکہ ہو سکتا ہے اس کو کوئی عذر ہو۔

❀ اگر کوئی مسلمان فوت ہو جائے تو اس کے جنازے اور تدفین میں ضرور شریک ہو، اور اس کے گھر والوں سے بہترین تعزیت کرو۔ رسم و رواج والی تعزیت کے بجائے ان کو بتاؤ کہ مسلمان کے لیے موت ایک نعمت ہوتی ہے جس سے وہ اپنے رب کی ملاقات کے لیے چلا جاتا ہے۔ اور موت تو انبیاء علیہم السلام پر بھی آئی ہے، اس سے تو کسی کو بھی استثنا نہیں ہے۔ وغیرہ جیسے کلمات سے ان کے دل کو تسلی دو۔

❀ اگر کوئی مسلمان معذور ہے تو اپنے اوقات میں کچھ وقت نکال کر اس کے پاس جا کر بیٹھا کرو، اس سے گپ شپ لگاؤ اور اس کی ضروریات کا پوچھا کرو۔
 
Top