الٹی چپل یا چیز وغیرہ کو سیدھا کردینا اچھی بات ہے لیکن اس کے الٹا رہنے سے یہ سمجھنا کہ اس سے اوپر لعنت جاتی ہے اس کی کوئی اصل نہیں ۔
ہاں یہ بات درست ہے کہ :
آسمان کی طرف نیک اعمال اور دعائیں چڑھتی ہیں :( إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ) سورۃ فاطر ۱۰
ترجمہ :اسی کی طرف پاک کلمات اوپر جاتے ہیں جنہیں نیک اعمال اوپر اٹھاتے ہیں ‘‘
اور آسمان کی طرف سے وحی اور رزق نازل ہوتا ہے ،جو قرآن مجید میں جابجا مذکور ہے ،
اوراللہ تعالی جو عرش پر مستوی ہے اس کے ادب کا تقاضا بھی یہی ہے کہ عمداً جوتے وغیرہ کا الٹا رخ آسمان کی طرف نہ کیا جائے ،
کیونکہ ہمارے عرف میں جوتے کا تلوا کسی کی تذلیل کیلئے سامنے کیا جاتا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔