• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الہام کی صحت کا معیار

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الہام کی صحت کا معیار

اسی لیے جب ولی اللہ سے غلطی کا صدور ممکن ہے تو لوگوں کو اس کی تمام باتوں پر ایمان لانا ضروری نہیں، ہاں البتہ نبی ہو تو اور بات ہے اور ولی اللہ کے لیے یہ بھی جائز نہیں ہے کہ وہ ان تمام چیزوں پر اعتماد کرے جو کہ اس کے دل پر القا ہوتی ہیں۔ اِلاَّ یہ کہ وہ موافق شریعت ہوں۔ اپنے الہام، مکالمہ اور مخاطبہ پر جسے وہ اللہ کی طرف سے سمجھے، بھروسانہ کرے بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ان سب کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی کسوٹی پر پرکھ لے اگر موافق ہو تو منظور کرے اور اگر مخالف ہو تو نہ قبول کرے اور اگر اسے معلوم نہ ہو کہ موافق ہے یا مخالف تو اس میں توقف کرے۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top