• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان کے تجدیدی کارنامے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
نام کتاب
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان کے تجدیدی کارنامے
نام مصنف
حافظ شاہد رفیق
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Imam-Ibne-Taimia-Unke-Tajdedi-Karname.jpg
تبصرہ

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ایک عبقری اور اپنے دور کے مجدد تھے جن کی دینی و علمی خدمات سے آج تک لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طرح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خوب استعمال کیا ۔ اور باطل افکار و خیالات کے خلاف ہر دم سرگرم عمل اور مستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب و تاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم و فنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔ آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن و حدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر و قیمت کا صحیح تعین کیا اور متکلمین، فلاسفہ اور منطقیین کا خوب ردّ کیا ۔ زیر نظر کتاب ’’ امام ابن تیمیہ ان کے تجدیدی کارنامے‘‘ حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق تحریر کیے گئے پانچ مقالات کو یکجا کر دیا ہے۔پانچواں مقالہ بعنوان ’’ آخر ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کایا پلٹ دی ‘‘مرتب موصوف کا ہے جس میں انہوں نے چند ایسی شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے ذہنی و فکری انقلاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم و معارف کا حصہ رہا ہے۔ اللہ تعالی ٰ مرتب و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 4
عرض مترجم 6
شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کتاب و سنت کے داعی اور علمبردار 11
آپ کی مختصر سوانح 17
آپ کے بڑے بڑے شیوخ و اساتذہ کرام 19
قرآن کریم کی تفسیر میں مہارت 20
علوم سنت میں کمال و مہارت 21
کتاب وسنت کی طرف واپسی کی دعوت 24
معالم دین کی تجدید 29
کتاب وسنت کے مخالف افکار و عقائد کی بیخ کنی 37
باطل تصوف کے خلاف جہاد 42
کتاب وسنت سے فقہ کے استنباط میں ان کی اجتہادی بصیرت 46
ابتلا و آزمائش 50
زہد و قناعت اور مکارم اخلاق 51
آپ کی وفات 54
 
Top