السّلام علیکم۔مجھے امام ابن حزم ؒکی شخصیت کا تعارف چاہیے اور علماء کی نظر میں ان کیا مقام ہے؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام
علی بن احمد بن سعیدبن حزم ہے، کنیت ابو محمّد ہے اور ابن حزم کے نام سے شہرت پائی. آپ اندلس کے شہر قرطبہ میں (384 ھ) پیدا ہونے اور (456 ھ ) ہجری میں فوت ہویے .
امام ابن حزمؒ فقہ و اصول اور علم حدیث میں اپنی طرز کے بے مثال عالم ہیں ،
آپ کی وہ کتابیں جنہوں نے شہرت پائی وہ المحلی اور" الاحکام" فی اصول الاحکام ہیں. المحلی فقہ و حدیث کی جامع کتاب ہے اور دیگر فقہ میں تقابل کا ایک موسوعہ ہے . یہ کئی اجزاء پر مشتمل ایک ضخیم فقہی کتاب ہے جس میں فقہ اور اصول فقہ کے ابواب شامل ہیں.
المحلی کا اردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے.