• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ

شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
ان تینوں ائمہ کی جو بات قرآن و سنت کے خلاف ہو گی، وہ ترک کر دی جائے گی۔
بھائی صاحب آپ لوگ امام ابو حنیفہ کے متعلق کافی کچھ لکھا ہے ان حضرات کے بارے میں اب تک آپ نے کیا کام کیاکچھ تو بتائیں ۔
ورنہ خاص امام ابوحنیفہ کے پیچھے کیوں ہیں
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بھائی صاحب آپ لوگ امام ابو حنیفہ کے متعلق کافی کچھ لکھا ہے ان حضرات کے بارے میں اب تک آپ نے کیا کام کیاکچھ تو بتائیں ۔
ورنہ خاص امام ابوحنیفہ کے پیچھے کیوں ہیں
ابوحنیفہ صاحب پر ائمہ محدثین نے جراح کی ہے، جس کو صحیح سند کے ساتھ ثابت کر دیا گیا ہے، باقی رہا ابوحنیفہ صاحب کو گالیاں دینا، تو کسی بھی مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اختلاف کی بنیاد پر گالیاں دے، جو ایسا کرتے ہیں غلط کرتے ہیں، آپ ان کی خاطر خود کیوں تحقیق سے پیچھے ہٹ رہے ہیں؟
 
شمولیت
نومبر 11، 2013
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
63
جی نہیں آپ اس سے ہٹے ہوئے ہیں ، امام صاحب تانعین میں ہیں اس میں شک ہے تو تبع تابعین میں سے تو ہیں ہی ، یا مانو کہ عام مسلمان ہی ہیں کیا ان پر طعن کرنا حدیث میں ہے جسکی آپ دعوت دے رہے ہیں ۔آپ یہ نہ کہیں کہ ہم علمی اختلاف میں طعن کررہے ہیں ، کیا کبھی آپ لوگوں نےامام شافعی امام احمد امام مالک کے خلاف کچھ لکھا ہے ؟ اگر ہے تو پیش کی جئے
میں نہیں سمجھتا کہ یہ درست بات ہے کہ کسی بھی قوم،مسلک یا دین کے بڑوں کی عزت کم کرنے کی کوشش کی جائے یا ان کی شخصیت کے اندر رخنہ دیکھنے کی کوشش کی جائے ،امام ابو حنیفہ ؒ رب کے ہاں پہنچ گئے ہیں جو انکے اعمال تھے انکے مطابق خدا نے انکے ساتھ سلوک کر لیا ہو گا ہمیں اور آپکو یہ مناسب نہیں لگتا کہ انکی شان اور عزت کے بارے میں گستاخی کریں۔
آپ لوگ بھی ضد چھوڑ دیں کہ ہم نے بھی امام صاحب کے نام پر ہر ایرے غیرے کی بات کو اپنانا ہے۔دیکھئے علم حدیث اب کتابی صورت میں جمع ہے جہاں امام صاحب کی بات قرآن وسنت کے متصادم ہے اس کو چھوڑ دینا کوئی بری بات نہیں اور اس سے یہ جان کر بھی چمٹا رہنا بری بات ہے۔آپ بھی امام ابو حنیفہ ؒ کے علاوہ باقی تینوں اماموں کی سیرت کو پڑھیں اور انکی روشنی میں کتاب وسنت کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں۔
اگر کسی کو میری بات بری لگے تو معذرت چاہوں گا۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائی صاحب آپ لوگ امام ابو حنیفہ کے متعلق کافی کچھ لکھا ہے ان حضرات کے بارے میں اب تک آپ نے کیا کام کیاکچھ تو بتائیں ۔
ورنہ خاص امام ابوحنیفہ کے پیچھے کیوں ہیں
اگر برصغیر پاک و ہند کی بات کرتے ہیں تو اردو بولنے والے شافعی، حنبلی و مالکی علماء موجود ہی نہیں ہیں، تو ان کی تردید کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ
محمد یوسف صاحب اللہ آپ کے اس جذبہ محبت و دفاع میں اضافہ فرمائے ۔
اس طرح کے موضوعات پر لکھتے ہوئے بعض حضرات اصل موضوع بھول جاتے ہیں ۔
’’ دفاع ابو حنیفہ رحمہ اللہ ‘‘ کے موضوع پر ’’دیگر أئمہ کی تنقیص ‘‘ پر لب کشائی کرنا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔
ماضی قریب میں یہ کام علامہ کوثری صاحب نے خوب تندہی کے ساتھ انجام دیا ہے ۔ دفاع ابو حنیفہ کو بنیاد بنا کر لکھی گئی ’’ تأنیب الخطیب ‘‘ میں جاکر دیکھیں کتنے آئمہ کرام ہیں جو طعن و تشنیع سے محفوظ رہ سکے ہیں ۔
کیا لا شعوری طور پر ہم یہ تو نہیں سمجھ بیٹھے کہ ’’ امام صاحب رحمہ اللہ ‘‘ کا دفاع دیگر کی تنقیص کے بغیر ممکن ہی نہیں ؟
امام صاحب سے اختلاف رکھنے والے بھی تو آئمہ ہیں ۔ انہیں اختلاف کے نتیجے میں حسد و بغض جیسے الزامات سے نوازنا یہ کہاں کا اصول ہے ؟
مدح و ثناء اور رد و قدح کے استحقاق کا فیصلہ امام صاحب سے اختلاف و اتفاق کی بنیاد پر کرنا یہ کہاں کی سمجھداری ہے ۔ ؟
ایک اور بات : اپنی مشارکت نمبر ایک اور مشارکت نمبر پانچ پڑھیں کہ ان دونوں کی آپس میں کیا مناسبت ہے ؟
ایک ہی بات ہر موضوع میں کرنا ہے تو پھر پھر جگہ جگہ مختلف عنوانات کا تکلف کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
آپ سب حضرات کا شکریہ : میری ایک گزارش ہے اگر آپ سب حضرات اسے قبول کر یں تو :
1) تمام چاروں ائمہ کے یہ اقوال کہاں صحیح سند سے ثابت ہیں کہ : اذا صح الحدیث فھو مذہبی ۔ حوالہ دیں
2) علامہ کوثری نے ائمہ کی کیا تنقیص کی ہے اس کے بھی چند نمونے پیش کیا جائے ،
3) محمد یوسف صاحب سے درخواست ہے کہ اس بحث سے تھوڑا میرے لئے کنارہ کشی اختیار کرے ،تاکہ ساتھیوں کے ساتھ تھوڑی منہ ماری ہماری بھی ہوجائے ۔ ابتسامہ
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اہل حدیث حضرات کا دعوی ہے کہ وہ ہرزمانے میں رہے ہیں چلئے ہر زمانے کہ علماء کی تردیدات یہاں پوشٹ کرتے جائیں
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 150 ہجری میں ہو ا
ہر سو سال کے معتبر علماء کی صرف ایک تردید
میں حنفیت چھوڑ دونگا
آپ بہت بڑے جزباتی ہیں اس بعد میں پچھتائیں گے میں ایک اہل حدیث کےساتھ امام صاحب کی ملاقات ثابت کر سکتا ہوں
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
اگر برصغیر پاک و ہند کی بات کرتے ہیں تو اردو بولنے والے شافعی، حنبلی و مالکی علماء موجود ہی نہیں ہیں، تو ان کی تردید کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
کیرا لا ، تملناڈو اور ساحل سمندر شافعی ہیں
 
شمولیت
نومبر 14، 2013
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
43
خضر صاحب ۔ آپ عنوان پڑھیں "امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" عنوان یہ نہیں ہے "امام ابو حنیفہ سے اختلاف انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" ساری کی ساری موضوع سے ہٹی ہوئی نظر آئیں گی۔​
اختلاف تو ہم بھی اما م صاحب سے مسائل میں رکھتے ہیں ،ہدایہ اٹھاکر دیکھیں ہر صفحہ پر اختلاف نظر آئے گا ، پر کہیں بھی طعن ،بغض ، حسد نظر نہیں آئے گا۔​
----------------------​
دوسرے آئمہ کا ذکر کرکے میں یہی کہنا چاہتاہوں کہ اختلاف کرناہے تو آپ سب آئمہ سے کریں صرف اور صرف امام صاحب سےہی کیو ں ؟​
آپ امام صاحب سے اختلاف نہیں بغض رکھتے ہیں (آپ سے آپ نہیں جو لوگ بغض رکھتے ہیں وہ مراد ہیں )
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آپ سب حضرات کا شکریہ : میری ایک گزارش ہے اگر آپ سب حضرات اسے قبول کر یں تو :
1) تمام چاروں ائمہ کے یہ اقوال کہاں صحیح سند سے ثابت ہیں کہ : اذا صح الحدیث فھو مذہبی ۔ حوالہ دیں
2) علامہ کوثری نے ائمہ کی کیا تنقیص کی ہے اس کے بھی چند نمونے پیش کیا جائے ،
3) محمد یوسف صاحب سے درخواست ہے کہ اس بحث سے تھوڑا میرے لئے کنارہ کشی اختیار کرے ،تاکہ ساتھیوں کے ساتھ تھوڑی منہ ماری ہماری بھی ہوجائے ۔ ابتسامہ

خضر صاحب ۔ آپ عنوان پڑھیں "امام ابوحنیفہؒ پرطعن وتشنیع انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" عنوان یہ نہیں ہے "امام ابو حنیفہ سے اختلاف انجام سے بے خبر لوگوں کا شیوہ" ساری کی ساری موضوع سے ہٹی ہوئی نظر آئیں گی۔​
اختلاف تو ہم بھی اما م صاحب سے مسائل میں رکھتے ہیں ،ہدایہ اٹھاکر دیکھیں ہر صفحہ پر اختلاف نظر آئے گا ، پر کہیں بھی طعن ،بغض ، حسد نظر نہیں آئے گا۔​
----------------------​
دوسرے آئمہ کا ذکر کرکے میں یہی کہنا چاہتاہوں کہ اختلاف کرناہے تو آپ سب آئمہ سے کریں صرف اور صرف امام صاحب سےہی کیو ں ؟​
آپ امام صاحب سے اختلاف نہیں بغض رکھتے ہیں (آپ سے آپ نہیں جو لوگ بغض رکھتے ہیں وہ مراد ہیں )​
ٹھیک ہے پہلے اتفاق کرلیں کہ دونوں میں سے کون بھائی بات کرے گا ۔
جو بھی ہوں گے میں ان کے ساتھ مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
اور ظاہر ہے یہ گزارش اس صورت میں اگر آپ مجھ سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ۔
 
Top