لگتا ہے اب مقلدوں کو اپنی حنفی،دیوبندی،بریلوی اور قادیانی نسبت پر شرم آنے لگی ہے اس لئے بیچارے خود بھی اہل حدیث اور سلفی ہونے کے مدعی بن رہے ہیں۔
محمد اشرف یوسف صاحب آپ کو اس موضوع کے لئے نیا دھاگہ شروع کرنا چاہیے تھا۔ نیز آپکی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ محدثین بے مسلک نہیں تھے بلکہ قریب قریب ہر محدث کا مذہب قرآن و حدیث کی پیروی تھا اور ہر زمانے میں جتنے بھی لوگ اہل حدیث ہونے کے مدعی رہے ہیں چاہے وہ عوام ہو یا علماء انکا بھی مذہب قرآن وحدیث کی سچی پیروی کا رہا ہے۔ اس لئے ہمیشہ سے یہ گروہ خود کو اہل حدیث کہلاواتا رہا ہے۔ محدثین کا جو مذہب و مسلک تھا آج کے اہل حدیث کا بھی بعینہ وہی مسلک و مذہب ہے تو اگر محدثین اہل حدیث تھے تو انکے ہم مسلک عوام بھی اہل حدیث ہی کہلائیں گے چاہے وہ ماضی کے ہوں یا حال کے ان کے اہل حدیث ہونے میں کوئی فرق نہیں۔
ماضی میں ابوحنیفہ کے شاگرد ہی حنفی کہلاتے تھے۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ کی جماعت خود کو حنفی کیوں کہلاواتی ہے حالانکہ آپ میں سے کوئی بھی ابوحنیفہ کا شاگرد نہیں؟؟؟؟ آپ اسکا جو جواب دینگے اور جو دلیل خود کے حنفی ہونے کی پیش کرینگے وہی ہمارے اہل حدیث ہونے کی بھی دلیل ہے۔ لہٰذا آپ اپنے لینے اور دینے کے باٹ ایک جیسے رکھیں۔ جو اعتراض آپ پر بھی قائم کیا جاسکتا ہے وہ اعتراض دوسروں پر نہ کریں۔