[JUSTIFY]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
یہ بات تو ایک حقیقت ہے کہ موجودہ نام نہاد حنفی چاہے بریلوی ہوں یا دیوبندی، عقیدے میں امام ابو حنیفہ کی پیروی نہیں کرتے اور نہ عقائد میں انہیں اپنا امام و مقتدا مانتے ہیں۔ اس کی صاف وجہ تو یہی نظر آتی ہے کہ موجودہ نام نہاد حنفی امام ابو حنیفہ کے عقائد کو صحیح نہیں سمجھتے ورنہ جس امام کی تقلید اور فقاہت کے نام پر ان حضرات کی دنیا آباد ہے اس کو چھوڑ کرعقائد میں ابو الحسن اشعری اور ابو منصور ماتریدی کو کیوں اپنا امام اور پیشوا بناتے۔۔۔؟
درحقیقت جس طرح موجودہ حنفی، عقائد میں امام ابو حنیفہ کو اپنا امام تسلیم نہیں کرتے اسی طرح امام ابو حنیفہ کے نزدیک بھی یہ موجودہ نام نہاد حنفی گمراہ ہیں۔ معاملہ یہاں تک سنگین ہے کہ جس چیز کو امام ابو حنیفہ ناجائز کہتے ہیں یہ اسی کو جائز تسلیم کرتے ہیں اور جس عقیدے کو امام ابو حنیفہ گمراہوں کا عقیدہ و مذہب بتاتے ہیں یہ اسی عقیدے کو اپناتے ہیں۔ملاحظہ ہو:
اللہ تعالیٰ کی صفات کے ضمن میں امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں:
۱) اللہ کی صفات ہاتھ ، منہ اور نفس ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں مگر ان کی کیفیت معلوم نہیں۔
۲) ان صفات کی تاویل کرنا جائز نہیں کیونکہ اس سے اللہ کی صفات کا باطل ہونا لازم آتا ہے ۔ اس کی بجائے یہی کہنا چاہیئے کہ اللہ کی یہ صفات ہاتھ وغیرہ ہیں مگر ہمیں ان کی کیفیت معلوم نہیں۔
۳) اب جو اللہ کی صفت ید یعنی ہاتھ کی تاویل قدرت یا نعمت سے کرے تو اس نے اس صفت کو باطل کر دیا اور یہ منکرین تقدیر اور معتزلہ جیسے گمراہوں کا مذہب ہے۔
اب اس کے مقابلے میں دیوبندی حضرات کا عقیدہ ملاحظہ ہو ۔
صفات باری تعالیٰ سے متعلق دیوبندیوںکا عقیدہ بیان کرتے خلیل احمد سہارنپوری دیوبندی لکھتے ہیں:
دیوبندیوں کے حکیم الامت اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں:
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جو امام ان کو گمراہ فرقوں کے مذہب پر سمجھتا ہے اسی کے نام پر ان حضرات نے فرقے بنا رکھے ہیں۔
ایک حدیث جس میں اللہ تعالیٰ کے دائیں ہاتھ کا ذکر ہے، کے تحت امام ترمذی ؒ فرماتے ہیں:
[/JUSTIFY]
امام ابو حنیفہ کا عقیدہ اور دیوبندی

اس کتاب الفقہ الاکبر کا حوالہ اس لیئے پیش کیا گیا ہے کہ حنفی دیوبندی حضرات کے شیخ الحدیث سرفراز خان صفدر دیوبندی لکھتے ہیں:’’اور اس کے لیے ہاتھ منہ اور نفس ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے لیکن ان کی کیفیت معلوم نہیں ہے اور یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ ید سے قدرت اور نعمت مراد ہے کیونکہ ایسا کہنے سے اس کی صفت کا ابطال لازم آتا ہے اور یہ منکرین تقدیر اور معتزلہ کا مذہب ہے، بلکہ یہ کہنا چاہیئے کہ ہاتھ اس کی مجہول الکیفیت صفت ہے۔‘‘ [البیان الازہرترجمہ الفقہ الاکبر :ص ۳۲]
دیوبندیوں کی نزدیک امام ابو حنیفہ کی تسلیم شدہ اس عبارت سے معلوم ہوا کہ:’’غرضیکہ فقہ اکبر حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ ہی کی تصنیف ہے لا ریب فیہ‘‘ [مقدمہ ،البیان الازہرترجمہ الفقہ الاکبر :ص ۲۳]
۱) اللہ کی صفات ہاتھ ، منہ اور نفس ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں مگر ان کی کیفیت معلوم نہیں۔
۲) ان صفات کی تاویل کرنا جائز نہیں کیونکہ اس سے اللہ کی صفات کا باطل ہونا لازم آتا ہے ۔ اس کی بجائے یہی کہنا چاہیئے کہ اللہ کی یہ صفات ہاتھ وغیرہ ہیں مگر ہمیں ان کی کیفیت معلوم نہیں۔
۳) اب جو اللہ کی صفت ید یعنی ہاتھ کی تاویل قدرت یا نعمت سے کرے تو اس نے اس صفت کو باطل کر دیا اور یہ منکرین تقدیر اور معتزلہ جیسے گمراہوں کا مذہب ہے۔
اب اس کے مقابلے میں دیوبندی حضرات کا عقیدہ ملاحظہ ہو ۔
صفات باری تعالیٰ سے متعلق دیوبندیوںکا عقیدہ بیان کرتے خلیل احمد سہارنپوری دیوبندی لکھتے ہیں:
گویا ان دیوبندی حضرات کے نزدیک صفات باری تعالیٰ کی تاویل جائز ہے اور جو اللہ کی صفت (ید) ہاتھ سے مراد قدرت کہے تو یہ بھی ان کے نزدیک حق ہے۔’’ہمارے متاخرین اماموں نے ان آیات میں جو صحیح اور لغت شرع کے اعتبار سے جائز تاویلیں فرمائی ہیں تا کہ کم فہم سمجھ لیں مثلاً یہ کہ ممکن ہے استواء سے مراد غلبہ ہو اور ہاتھ سے مراد قدرت ، تو یہ بھی ہمارے نزدیک حق ہے۔‘‘ [المہند علی المفند:ص۳۹]
دیوبندیوں کے حکیم الامت اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں:
معلوم ہوا کہ دیوبندیوں کے نزدیک جہمیہ جیسے گمراہ فرقہ کا مسلک بھی اس مسئلہ میں حق ہے ۔ نیز موجودہ نام نہاد حنفی، بریلوی و دیوبندی صفاتِ باری تعالیٰ میں اسی مسلک کواپنا نے کی وجہ سے امام ابو حنیفہ کے نزدیک منکرین تقدیر اور معتزلہ کے مذہب پر ہیں۔’’اور جہمیہ جو ایک فرقہ اسلامیہ ہے وہ ان سب امور میں تاویل کرتے ہیں۔ مثلاً ید اللہ فوق ایدیھم میں ید سے مراد قوت کہتے ہیں۔‘‘ [تقریر ترمذی:ص۱۸۹]
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جو امام ان کو گمراہ فرقوں کے مذہب پر سمجھتا ہے اسی کے نام پر ان حضرات نے فرقے بنا رکھے ہیں۔
ایک حدیث جس میں اللہ تعالیٰ کے دائیں ہاتھ کا ذکر ہے، کے تحت امام ترمذی ؒ فرماتے ہیں:
اللہ ہمیں ایسی تمام گمراہیوں سے محفوظ رکھے اورسلف صالحین کی طرح قرآن و سنت کے مطابق ہی اپنا عقیدہ اور منہج رکھنے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین یا رب العالمین۔’’بہت سے اہل علم نے اس اور اس مفہوم کی دوسری احادیث ِ صفاتِ الٰہی و نزول باری تعالیٰ کے بارے میں کہا ہے کہ اس بارے میں روایات ثابت ہو گئی ہیں، ان پر ایمان لایا جایا گا، ان میں تاویل نہیں کی جائے گی، نہ ہی یہ کہا جائے گا کہ یہ صفات الٰہی کیسی ہیں؟ اما م مالک، امام سفیان بن عینیہ اور امام عبداللہ بن مبارک رحمہم اللہ سے اسی طرح منقول ہے۔۔۔۔اہل سنت و الجماعت کے اہل علم کا یہی قول ہے۔ رہے جہمی لوگ تو انہوں نے ان روایات کا انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تشبیہ ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کئی مقامات پر صفت ید،سمع اور بصر کا ذکر کیا ہے،لیکن جہمیہ نے ان آیات کی تاویل کی ہے اور اہل علم کے خلاف ان کی تفسیر کی ہے۔ جہمیوں کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اپنے ہاتھ سے پیدا نہیں کیا، بلکہ یہاں ید (ہاتھ )سے مراد قوت ہے۔۔۔۔‘‘ [سنن ترمذی:تحت حدیث ۶۶۲]
[/JUSTIFY]