- شمولیت
- مارچ 04، 2011
- پیغامات
- 790
- ری ایکشن اسکور
- 3,981
- پوائنٹ
- 323
جی اور اب طحاوی صاحب کے علمی پہاڑ کو کھودنے سے چوہے برآمد ہونے لگے ہیں ۔یعنی موصوف نے اصول فقہ پر کتاب بھی لکھی۔ تقلید کا اثبات بھی کیااورعامیوں اورطالب علموں کیلئے جائز بھی قراردیا اوراب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ میں نے ایک کتاب کا صرف ترجمہ کیا ہے جسے میری تصنیف باور کرایا جا رہا ہے ! ۔ جہاں کے لنک دیے ہیں اس کیٹاگری کا نام ہے :
تسہیل الوصول إلی فہم علم الاصول مترجم اردو یونیکوڈ
اور وہاں ہر عنوان کے ساتھ درج ہے :
ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر
یعنی کتاب تسہیل الوصول کا ترجمہ از محمد رفیق طاہر
نہ کہ کتاب ہی رفیق طاہر کی ہے ۔
اور ویسے بھی یہ مختصر سی اصول فقہ کی کتاب مدارس کے نصاب تعلیم میں داخل ہے ۔ اور اسکے مصنفین کے نام اکثر طلبہ کو زبانی یاد ہوتے ہیں ۔
اور لطف کی بات یہ ہے کہ اس ترجمہ کے دوران میں میں چند ایک جگہوں پر اپنا حاشیہ بھی لگایا ہے اور اس حاشیہ میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ ہمارا ذاتی موقف اور تحقیق اصول فقہ پر ہماری تصنیف " اصل الاصول" میں مذکور ہے ۔ جسے عنقریب نشر کر دیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ ۔