• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو حنیفہ کے شاگردوں نے امام ابو حنیفہ کی ٢/٣ مسائل میں امام کی مخالفت کی ہے

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
امام ابو حنیفہ کے شاگردوں نے امام ابو حنیفہ کی ٢/٣ مسائل میں امام کی مخالفت کی ہے جیسا کہ امام غزالی نے اپنی کتاب منخول میں لکھا ہے....اگر امام کی تمام باتیں قرآن اور حدیث کے مطابق ہی تھیں تو
انکے شاگردوں نے مخالفت کیوں کی؟؟؟
١۔ امام ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ نماز کے سات فرض ہیں صاحبین امام ابو یوسف اور امام محمد فرماتے ہیں کہ کل چھ فرض ہیں۔ امام صاحب فرماتے ہیں التحیات میں اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز نہیں ہوتی کیونکہ ساتواں فرض ابھی باقی ہے صاحبین کہتے ہیں ہو جاتی ہے کیونکہ چھ فرض پورے ہوچکے ہیں( ھدایہ؛ کتاب الصلوہ، باب الحدیث فی الصلوہ صفحہ ١٣٠)۔۔۔
٢۔ اگر بیوی کا خاوند لا پتہ ہوجائے تو کوئی امام کہتا ہے کہ عورت خاوند کی ١٢٠ سال کی عمر تک انتظار کرے، ایک روایت کے مطابق امام ابو حنیفہ کا یہی قول ہے--- حنفیوں کے زیادہ اماموں کی رائے ہے جب اس کے خاوند کی عمر کے تمام آدمی مرجائیں اس وقت تک انتظار کرے بعض کہتے ہیں ٩٠ سال انتظار کرے۔۔۔۔(ھدایہ کتاب المفقود صفحہ ٦٢٣)۔۔۔ایک حنفی عورت بیچاری کیا کرے کدھر جائے؟؟؟۔۔۔
٣۔ امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں دو مثل سایہ ہو تو عصر کا وقت ہوتا ہےصاحبین فرماتے ہیں ایک مثل ہو تو وقت ہوتا ہے۔۔۔۔(ھدایہ کتاب الصلوہ بات المواقیت)۔۔۔
٤۔ امام صاحب فرماتے ہیں چار آدمی ہوں تو جمعہ ہو سکتا ہےصاحبین فرماتے ہیں تین ہوں تو ہو سکتا ہے۔۔۔(ھدایہ کتاب الصلوہ باب الصلوہ الجمعہ)۔۔۔
٥۔ اس کے علاوہ مستعمل پانی کو ہی لے لیں جس سے ہروقت واسطہ پڑتا ہے کوئی پاک کہتا ہے کوئی پلیت پھر اس میں اختلاف ہوتا ہے کہ کم پاک ہے یا زیادہ---- کم پلیدہے یا زیادہ۔۔۔
(ھدایہ کتاب الطہارات باب الماء الذی یجوز بہ الوضوع)۔۔
یہ صرف مثال کے طور پر ہیں نا کہ تضحیک کے طور پر
حقیقت یہ ہے کے جن مسائل میں انہوں نے امام کے مسائل کو قرآن و حدیث کے خلاف پایا اور شاگردوں تک صحیح حدیث پونھچی تو حق بیان کردیا...یہی ہمارا مسلک ہے...ہمارے نزدیک امام ابو حنیفہ سمیت تمام آئمہ معصوم نہیں تھے اور انکے بعد کے بھی لوگ اور ان سے پہلے کے بھی لوگ وہ کسی کے مقلد نا تھے...الحمدللہ...تقلید تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کے ٤٠٠ سال بعد شروع ہوئی
.ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ قرآن اور حدیث کو سلف صالحین کے طریقہ پر سمجھنا ہی فلاح اور کامیابی ہے اور انکے طریقے سے ہٹ کر روش اپنانا گمراہی ہے...سلف صالحین میں امام ابو حنیفہ سمیت آئمہ اربعہ بھی آگئے اور دیگر جلیل القدر علما بھی، علما حق ہر دور میں قرآن و حدیث اور سلف صالحین کے منہج کے مطابق فتاویٰ دیتے رہے ہیں اور اس معاملے میں تقلید شخصی کا کبھی شکار نہیں ہووے...مگر ہم ساتھ ہی یہ بھی سمجھتے ہیں کے ان آئمہ کے نقش قدم پہ چلنا قرآن اور حدیث کو اختیار کرنے کے لئے ہو...جہاں ان آئمہ میں سے کسی سے غلطی ہو اور علما اس کی نشاندہی کریں اور دیگر آئمہ کا اقوال قرآن اور صحیح حدیث کے عین مطابق ہوں تو ہم قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحیح مسلے کو اختیار کرتے ہیں..ہمارا مقصد قرآن اور حدیث کی اتباع ہے نا کے آئمہ کی اندھی تقلید ، اس طرح ہمارے لئے تمام آئمہ برابر کا درجہ رکھتے ہیں ..یہی کام امام محمد نے اور امام یوسف نے کیا...جہاں امام ابو حنیفہ کو غلطی پر دیکھا تو باوجود انکا شاگرد ہونے کے حق بیان کیا اور امام کی مخالفت کی..اس سے نا امام کی توہین ہوئی نا ہی حق چھوٹا
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اصل شریعت قرآن اورحدیث ہےباقی سب علماکی تعبیرات ہیں جواپنےحالات کےمطابق ہوتی ہیں اورعلماکےانفرادی مزاج سے بھی متاثرہواکرتی ہیں۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
مام ابو حنیفہ کے شاگردوں نے امام ابو حنیفہ کی ٢/٣ مسائل میں امام کی مخالفت کی ہے
یہ بات آپ نے تحقیق کرکے لکھی ہے یاپھر سابق علماء کے اقوال پرتقلید کرکے لکھی ہے۔
اگرتحقیق کرکے لکھی ہے تواپنی تحقیق پیش کریں۔کیونکہ یہاں پر توآپ نے صرف دوچار مسائل میں مخالفت ثابت کی ہے۔ پہلے تویہ بتائیں کہ امام ابوحنیفہ سے کتنے مسائل منقول ہیں پھر یہ بتائیں کہ صاحبین نے کتنے مسائل میں مخالفت کی ہے اوراس کے بعد اس کا اثبات کریں کہ مخالفت کا تناسب دوتہائی ہے۔
اوراگرامام غزالی وغیرہ کی ہی تقلید کی ہے توپھرتقلید سے متعلق اپنے واویلا سے باز آجائیں ۔ یہ کوئی بہتر بات تونہیں ہوگی کہ ایک جانب تقلید پر واویلا مچائیں اوردوسری جانب خود تقلید میں گلے گلے دھنسے ہوں۔
ہم آپ کی تحقیق کے منتظر ہیں اورعدم کی صورت میں امید رکھتے ہیں کہ تقلیدکے تعلق سے آئندہ واویلا نہیں مچائیں گے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292

محترم جمشید میاں بھائی کیا آپ کو اس بات سے انکار ہے ؟
امام ابو حنیفہ کے شاگردوں نے امام ابو حنیفہ کی ٢/٣ مسائل میں امام کی مخالفت کی ہے
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
محترم جمشید میاں بھائی کیا آپ کو اس بات سے انکار ہے ؟
امام ابو حنیفہ کے شاگردوں نے امام ابو حنیفہ کی ٢/٣ مسائل میں امام کی مخالفت کی ہے
بالکل انکار ہے؟
لیکن اب مزید سوال وجواب کا سلسلہ شروع مت کردیجئے گا۔ جن صاحب سے میں نے کچھ سوال پوچھے ہیں ان کو جواب دینے دیجئے ۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
یہ بات آپ نے تحقیق کرکے لکھی ہے یاپھر سابق علماء کے اقوال پرتقلید کرکے لکھی ہے۔
اگرتحقیق کرکے لکھی ہے تواپنی تحقیق پیش کریں۔کیونکہ یہاں پر توآپ نے صرف دوچار مسائل میں مخالفت ثابت کی ہے۔ پہلے تویہ بتائیں کہ امام ابوحنیفہ سے کتنے مسائل منقول ہیں پھر یہ بتائیں کہ صاحبین نے کتنے مسائل میں مخالفت کی ہے اوراس کے بعد اس کا اثبات کریں کہ مخالفت کا تناسب دوتہائی ہے۔
اوراگرامام غزالی وغیرہ کی ہی تقلید کی ہے توپھرتقلید سے متعلق اپنے واویلا سے باز آجائیں ۔ یہ کوئی بہتر بات تونہیں ہوگی کہ ایک جانب تقلید پر واویلا مچائیں اوردوسری جانب خود تقلید میں گلے گلے دھنسے ہوں۔
ہم آپ کی تحقیق کے منتظر ہیں اورعدم کی صورت میں امید رکھتے ہیں کہ تقلیدکے تعلق سے آئندہ واویلا نہیں مچائیں گے۔

ابھی اسی تحقیق کا جواب دے دیں - باقی باتیں بعد میں ہوں گی

کیا صاحبین پر یہ والا قانون لاگو ہوتا ہے - یا صرف آپ لوگوں پر ہوتا ہے

فقہ حنفی کی کانونی و معتبر کتاب میں ہے کہ درالمختار مع شامی ص ۶۶ ج ۱۔

(فلعنة ربنا اعداد رمل علی من رد قول ابی حنفة ۔ )

یعنی اس شخص پر ریت کے زروں کے برابر لعنتیں ہو جو ابو حنیفہ کے قول کو رد کرتا ہے۔

یہاں خود پڑھ لیں

http://library.islamweb.net/newlibrary/display_book.php?
flag=1&bk_no=27&ID=39
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ بات آپ نے تحقیق کرکے لکھی ہے یاپھر سابق علماء کے اقوال پرتقلید کرکے لکھی ہے۔
اگرتحقیق کرکے لکھی ہے تواپنی تحقیق پیش کریں

تو یہاں پر جو محنت آپ کرتے ہیں کیا وہ آپ کی ذاتی ہوتی ہے؟؟؟۔۔۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
تو یہاں پر جو محنت آپ کرتے ہیں کیا وہ آپ کی ذاتی ہوتی ہے؟؟؟۔۔۔
حرب صاحب ۔اسے بھی پڑھاتھا یاپھریہ پیراگراف آپ کی جلد بازی کی نظرہوگیاتھا۔
اوراگرامام غزالی وغیرہ کی ہی تقلید کی ہے توپھرتقلید سے متعلق اپنے واویلا سے باز آجائیں ۔ یہ کوئی بہتر بات تونہیں ہوگی کہ ایک جانب تقلید پر واویلا مچائیں اوردوسری جانب خود تقلید میں گلے گلے دھنسے ہوں۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ابھی اسی تحقیق کا جواب دے دیں - باقی باتیں بعد میں ہوں گی
کیا صاحبین پر یہ والا قانون لاگو ہوتا ہے - یا صرف آپ لوگوں پر ہوتا ہے
فقہ حنفی کی کانونی و معتبر کتاب میں ہے کہ درالمختار مع شامی ص ۶۶ ج ۱۔
(فلعنة ربنا اعداد رمل علی من رد قول ابی حنفة ۔ )
یعنی اس شخص پر ریت کے زروں کے برابر لعنتیں ہو جو ابو حنیفہ کے قول کو رد کرتا ہے۔
یہاں خود پڑھ لیں
http://library.islamweb.net/newlibrary/display_book.php?
flag=1&bk_no=27&ID=39
دیکھئے آپ نے ایک بات کہی ہے۔ اس کو میں نے کوٹ کرکے آپ سے ایک سوال پوچھاہے۔
یہ بات آپ نے تحقیق کرکے لکھی ہے یاپھر سابق علماء کے اقوال پرتقلید کرکے لکھی ہے۔
اگرتحقیق کرکے لکھی ہے تواپنی تحقیق پیش کریں۔کیونکہ یہاں پر توآپ نے صرف دوچار مسائل میں مخالفت ثابت کی ہے۔ پہلے تویہ بتائیں کہ امام ابوحنیفہ سے کتنے مسائل منقول ہیں پھر یہ بتائیں کہ صاحبین نے کتنے مسائل میں مخالفت کی ہے اوراس کے بعد اس کا اثبات کریں کہ مخالفت کا تناسب دوتہائی ہے۔
اوراگرامام غزالی وغیرہ کی ہی تقلید کی ہے توپھرتقلید سے متعلق اپنے واویلا سے باز آجائیں
اگراس کا ٹودی پوائنٹ جواب آتاہے توپھر دے دیں ۔ نہیں تومعذرت کرلیں۔ غیرمتعلقہ بحث چھیڑ کر بات بدلنادرست نہیں ہے۔
 
Top