• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام دارقطنی رحمہ اللہ ۔ أثری صاحب کی پہلی تصنیف

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
امام دارقطنی رحمہ اللہ کی جلالت شان اور علمی مرتبے کو علوم حدیث سے شغف رکھنے والا طالب علم جانتا ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ حدیث کے ساتھ ساتھ ادب ، قراءت اور نحو کے بھی امام تھے ۔
امام شمس الدین ابو عبد اللہ احمد بن عثمان الذہبی رحمہ اللہ تذکرۃ الحفاظ میں لکھتے ہیں :
الدَّارَقُطْنِي الإمام شيخ الإسلام حافظ الزمان, أبو الحسن علي بن عمر بن أحمد بن مهدي البغدادي الحافظ الشهير, صاحب السنن ( ج ٣ ص ١٣٢ )ان کی ’’ کتاب العلل ‘‘ ان کی قوت حافظہ اور کثرت اطلاع پر واضح دلیل ہے ، حتی کہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ (جو بذات خود اپنی مثال آپ ہیںاور علم علل حدیث کی پیچیدگیوں اور صعوبتوں سے خوب واقف ہیں ) نے جب خطیب بغدادی کے استاذ ابو بکر البرقانی سے یہ نقل کیا کہ دارقطنی نے کتاب العلل اپنے حافظے سے املاء کروائی ہے ۔ تو یہ کہے بغیر نہ رہ سکے :

إن كان كتاب "العلل" الموجود قد أملاه الدارقطني من حفظه -كما دلت عليه هذه الحكاية, فهذا أمر عظيم يقضى به للدارقطني أنه أحفظ أهل الدنيا . ( سیر أعلام النبلاء ج١٢ ص ٤١٧ ط الحدیث)

پچھلے سال فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ عمرہ کے لیے آئےتھے تو ساتھیوں کےساتھ ان سے گفتگو کےدوران میں نےان سے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ نے سب سے پہلے کون سی کتاب لکھی تھی ؟
تو شیخ صاحب نے جو جواب دیا وہ اس جلیل القدر عظیم النفع امام ابو الحسن علی بن عمر الدارقطنی رحمہ اللہ کے متعلق تھا ۔ شیخ صاحب نے فرمایا میں نے سب سے پہلے ’’ دارقطنی ‘‘ کے نام سے کتاب لکھی تھی جس میں ان کے حالات زندگی اردو پیرائے میں بیان کیے گئے ہیں ۔
جامعہ رحمانیہ میں دوران دراسہ ایک دفعہ جامعہ کے مکتبہ میں کتابیں الٹ پلٹ کرتےہوئے اس کتاب پر نظر پڑی تھی ۔۔۔۔ اور کچھ پڑہا بھی تھا ۔۔۔ لیکن اس وقت نہ تو امام داقطنی کے حوالے سے کوئی اتنی زیادہ واقفیت تھی اور نہ ہی یہ معلوم تھا کہ کہ یہ اثری صاحب کی تصنیف اول ہے ۔۔۔۔ آج پھر بہت جی چاہ رہا تھا کہ اس کتاب کو دوبارہ پڑھوں ۔۔۔ لیکن یہ کتاب یہاں دستیاب نہیں ہے ۔۔۔ اگر اثری صاحب کی کتب کے ضمن میں یہ کتاب بھی کسی جگہ نیٹ پر دستیاب ہے تو اطلاع فرما کر عند الناس مشکور اور عند اللہ ماجور ہوں ۔۔ جزاکم اللہ ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
معذرت کیساتھ ۔۔۔۔
شمس الدین أبو عبد اللہ محمد بن أحمد بن عثمان الذہبی رحمہ اللہ ۔ اوپر والی مشارکت میں باوجو ایک دو دفعہ تدوین و تعدیل کے بھی ابو عبد اللہ اور ابن احمد کے درمیان محمد لکھنے میں کا میاب نہیں ہو سکا ۔۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
استادمحترم حفظہ اللہ کی کتاب دارقطنی مقالات کی جلد ۴ میں شائع ہوچکی ہے ۔الحمدللہ
 
شمولیت
اپریل 10، 2018
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
43
امام دارقطنی کے حالات پر یہ کتاب 36 سال بعد دوبارہ شائع ہوئی ہے
شیخ صاحب کےمقالات کی چوتھی جلد شخصیات پر مشتمل ہے جن میں امام دارقطنی،علامہ محمد حیات سندھی،محدث ڈیانوی عظیم آبادی،حافظ گوندلوی،مولانا عبداللہ محدث فیصل آبادی،مولانا اسحاق چیمہ،سید ابوبکر غزنوی رح کے تذکرہ خیر کو شامل کیا ہے
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
امام دار قطنی اور ان کی کتب حدیث کا منہج
پر ایک مقالہ مجھ ناکارہ کو بھی لکھنے کا اعزاز ملا ہے ۔الحمدللہ
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
امام دار قطنی اور ان کی کتب حدیث کا منہج
پر ایک مقالہ مجھ ناکارہ کو بھی لکھنے کا اعزاز ملا ہے ۔الحمدللہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ کیا یہ مقالہ مکمل ہو گیا ؟ اس کی اشد ضرورت ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا
 
Top