رضا میاں
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 1,557
- ری ایکشن اسکور
- 3,581
- پوائنٹ
- 384
اسلام علیکم
اس مضمون کے لکھنے کا اصل مقصد امام ابو حنیفہ کا حدیث میں مقام پر بحث کی بجائے امام دارقطنی کا دفاع کرنا ہے۔
یہ معلوم شدہ ہے کہ بعض ہمارے بھائی امام ابو حنیفہ کے بے جا دفاع اور مبالغہ بازی میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ پر کی جانے والی 100 سے زائد جروح میں سے ہر ایک جرح کے لئے یہ لوگ اسے رد کرنے کے نئے نئے بہانے بناتے رہتے ہیں۔ گویا تمام محدثین نے ایک ساتھ مل کر امام ابو حنیفہ کے خلاف سازش کی ہو، اور وہ سب امام ابو حنیفہ سے بغض و نفرت رکھتے تھے۔
لہٰذا باقی تمام جروح کی طرح، امام دارقطنی کی جرح کو رد کرنے لئے بھی جو بہانہ انہوں نے بنایا ہے وہ یہ ہے کہ امام دارقطنی معتدل نہیں تھے انہیں امام ابو حنیفہ سے بغض ونفرت تھی اسی لئے ان کی جرح قابلِ قبول نہیں ہے۔
اور عجب کہ بالکل یہی جملہ یہ حضرات ابن عدی، بخاری، نسائی، احمد اور باقی ان تمام محدثین کے بارے میں بھی بولتے ہیں جنہوں نے امام ابو حنیفہ پر ذرا سی بھی نقد کی ہے۔ گویا ان کے پاس یہی ایک جواب ہے دینے کو۔
اسی لئے امام ابو حنیفہ کے دفاع کے نتیجے میں یہ لوگ محدثین کرام پر طعنہ بازی کرنے لگتے ہیں اور ان کی گستاخی پر اتر آتے ہیں اور انہیں ایسی ایسی چیزوں سے متصف کرتے ہیں جو ان میں بالکل نہیں پائی جاتی۔ جبکہ ان محدثین کرام اور محافظین دین کا جرم صرف اتنا ہے کہ باقی لوگوں کی طرح انہوں نے امام ابو حنیفہ کو بھی جرح و تعدیل سے پرکھنے کی جرات کی تا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی حفاظت کی جا سکے اور ان میں سے ضعیف کو صحیح سے علیحدہ کیا جا سکے۔
لیکن ان کا یہ جرم اتنا کبیر ہے کہ صرف اسی ایک اکیلے عمل پر مقلدین ابی حنیفہ ان کا متشدد یا ابو حنیفہ سے بغض رکھنے کا فیصلہ سنا دیتے ہیں، پھر چاہے وہ محدث یا امام کتنا ہی بڑا معتدل کیوں نہ ہو اور اس نے اپنے فیصلے کی کتنی ہی دلیلیں اور اسباب کیوں نہ بتائے ہوں، وہ رہتے تو ابو حنیفہ سے بغض رکھنے والے ہی ہیں۔
اسی لئے ضروری ہے کہ محدثین کرام کے خلاف ان گستاخیوں کا محاکمہ کیا جائے اور ان کا ان لوگوں کے جھوٹ وفریب سے دفاع کیا جائے جس طرح انہوں نے ہمارے دین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا۔
اور یہ مضمون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ البتہ یہ مضمون انگریزی میں ہے۔ لیکن چونکہ یہاں بھی ہمارے بعض دوست انگریزی جانتے ہیں اس لئے سوچا یہاں پر بھی لگا دوں!
ڈاؤن لوڈ لنک:
https://www.mediafire.com/?140d7tpx99b1axs