عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
امام صاحب ايك فن كے مختلف موضوعات كا تذكرہ كرتے ہوئے اس فن كے ائمہ كے اقوال سے بهى استفادہ كرتے ہيں اور كبهى تو ان ائمہ كا نام ذكر كرتے ہيں اور كبهى ان كى كتابيں، ليكن وہ ان كے اقوال كو اپنے انداز اور اُسلوب سے بيان كرتے ہيں- ہم ديكهتے ہيں كہ اكثر وہ سلف صالحين كے لمبے كلام كو اپنے الفاظ ميں مختصراً ذكر فرماديتے ہيں-
امام زركشى نے البرہان ميں علومِ قرآن، لغت، حديث اور فقہ كے اَكابر علما اور بڑى بڑى كتب كا تذكرہ كيا ہے- نيز قرآن كريم، حديث، عربوں كى ضرب الامثال اور اشعار وغيرہ سے خوب استفادہ كيا ہے، گويا يہ كتاب علومِ قرآن كا ايك ايسا دائرة المعارف بن گئى ہے جس نے قرآنِ مجيد كے متعلق متعدد علوم كا احاطہ كر ليا ہے-
امام صاحب نے البرہان كے شروع ميں ايك جامع مقدمہ تحرير كيا ہے جس ميں قرآنِ كريم كے فضائل اور اس كے متعلق علما كے اقوال ذكر كرديے ہيں، پهر علومِ قرآن كے آغاز وارتقا كا ذكر كيا ہے اور ہر فن كے جيد علما كا ذكر بهى كيا ہے اور اس كے بعد اس كتاب كا سبب ِتاليف ذكر كيا ہے اور مقدمہ كے آخر ميں اس كتاب كے تمام موضوعات كى فہرست بيان كى ہے-
پهر علم تفسير پر ايك فصل قائم كى ہے جس ميں تفسير كى تعريف اور اس كے مباديات كا ذكر كيا ہے اور اس كى مختلف انواع پر كتب كا تذكرہ كيا ہے اور پهر تفسير كى اہميت پر بہت قيمتى اور وقيع بحث كى ہے-
اس كے بعد علومِ قرآن كى تعداد اور اقسام پر ايك فصل قائم كى ہے اور اس كے متعلق علما كے اقوال كا تذكرہ كيا ہے- اس كے بعد اصل كتاب كا آغاز ہوتا ہے جس ميں قرآن كريم كے مختلف انواع كا تفصيلى تذكرہ كيا ہے اور پہلى نوع اَسبابِ نزول كى معرفت كے بارے ميں ہے اور آخرى يعنى سنتاليسويں نوع مفرد اَدوات كے بارے ميں ہے-
امام زركشى نے البرہان ميں قرآنِ كريم كے علوم كى ٤٧/انواع واقسام ذكر كى ہيں- ان كى بيان كردہ تمام انواع و تفصيل اور صفحات كے اعتبار سے برابر نہيں،بلكہ ان ميں بہت تفاوت ہے-مثلاً چهياليسويں نوع جو كہ قرآنِ كريم كے اُسلوب اور فصاحت وبلاغت كے متعلق ہے، وہ دار المعرفة بيروت كے طبع كے مطابق ٧٧٩ صفحات پر مشتمل ہے، جبكہ چهبيسويں نوع جو قرآن كريم كے فضائل پر مشتمل ہے، صرف ٢ صفحات پر مشتمل ہے- اور باقى انواع ٢ اور ٧٧٩ صفحات كے مابين ہيں- نيچے ہم ايك جدول ميں البرہان كى تمام انواع كے نام اور ان كے صفحات كى تعداد ذكر كرتے ہيں ،تاكہ البرہان في علوم القرآن كا مختصر سا خاكہ ذہن ميں آجائے :
نمبر نوع كا نام صفحات نمبر نوع كا نام صفحات
١ اسبابِ نزول 13 2آيات كى باہمى مناسبت ١٨
٣ علم الفواصل ٤٩ ٤ وجوہ ونظائر ٩
٥ متشابہ القرآن ٤٤ ٦ مبہمات القرآن ٩
٧ سورتوں كے مطالع كے اسرار ١٨ ٨ سورتوں كا اختتام ٥
٩ مكى ومدنى سورتيں ١٩ ١٠ شروع و آخر ميں نازل ہونيوالى آيات ٥
١١ قرآن كريم كى لغات ١٨ ١٢ قرآن كے نازل ہونے كى كيفيت ٤
١٣ قرآن كريم جمع وتدوين اورحفاظ صحابہ كرام ١١ ١٤ سورتوں اور آيات كى تقسيم ٢٩
١٥ قرآن كريم كے نام ١٠ ١٦ قرآن ميں لغت ِقريش كے علاوہ الفاظ ٤
١٧ قرآن كريم ميں معرب الفاظ ٤ ١٨ قرآن كے مشكل الفاظ ٦
١٩ تصريف كى معرفت ٤ ٢٠ قرآن كريم كى بلاغت ١٠
٢١ قرآن كريم كى فصاحت ٧ ٢٢ قرآن كريم كى قراء ات ٢١
٢٣ قراء اتِ قرآنيہ كى توجيہ ٣ ٢٤ وقف وابتداء ٣٤
٢٥ رسم الخط ٥٦ ٢٦ قرآن كريم كے فضائل ٢
٢٧ قرآن كريم كے خواص ٤ ٢٨ بعض سورتوں كى فضيلت ١١
٢٩ تلاوتِ قرآن كے آداب ٣٢ ٣٠ قرآن كريم سے اقتباس ٥
٣١ قرآن كريم كى مثاليں ٩ ٣٢ قرآن كريم كے فقہى احكام ٢١
٣٣ قرآن كريم كا اندازِ جدل ٤ ٣٤ ناسخ اور منسوخ ٥
٣٥ موہم اور مختلف ٢٣ ٣٦ محكم اور متشابہ ١٠
٣٧ صفات كے سلسلے ميں متشابہ آيات ١٢ ٣٨ اعجازِ قرآن كى معرفت ٣٥
٣٩ قرآنِ كريم كے تواتر كا وجوب ٢٢ ٤٠ سنت كى قرآن سے مخالفت ١٨
٤١ قرآن كريم كى تفسير وتاويل ٧٠ ٤٢ مخاطبات كے وجود كى معرفت ٣٨
٤٣ قرآن ميں حقيقت ومجاز ٤٥ ٤٤ كنايہ اور تعريض ١٦
٤٥ كلام كے معنى كى اقسام ٦٦ ٤٦ قرآن كريم كا اُسلوب ٧٧٩
٤٧ بعض ادوات كى معرفت ٢٧٠