• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مالک اور نماز میں فرض،سنت اور نفل کا مسئلہ

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
امام مالک اور نماز میں فرض،سنت اور نفل کا مسئلہ

حافظ ذہبی نے فرمایا :قال أبو عبد الله محمد بن إبراهيم البوشنجي: سمعت عبد الله بن عمر ابن الرماح، قال: دخلت على مالك، فقلت: يا أبا عبد الله، ما في الصلاة من فريضة ؟ وما فيها من سنة ؟ أو قال نافلة، فقال مالك: كلام الزنادقة، أخرجوه.
ابو عبداللہ محمد بن ابراہیم(بن سعید بن عبدالرحمٰن)البوشنجی(ثقہ حافظ فقیہ)نے کہا:میں نے عبداللہ بن عمر بن(میمون بن)الرماح(بلخ کے قاضی) سے سنا،انھوں نے کہا:
میں (امام)مالک (بن انس المدنی)کے پاس گیا تو پوچھا:اے ابو عبداللہ!نماز میں کیا فرض ہیں اور کیا سنت ہیں؟یا کہا:کیا نفل ہیں؟تو (امام)مالک(بن انس المدنی) نے فرمایا:زندیقوں کا کلام ہے۔اسے باہر نکال دو۔
(سیر اعلام النبلاءح٨ص١١٣-١١٤،تاریخ الاسلام للذہبی ٣٢٧ / ١١،وسندہ صحیح)
اس واقعے سے ثابت ہوا کہ نماز کے ہر مسئلے کے بارے میں فرض،سنت اور واجب وغیرہ کا سوال کرنا اہل سنت کا منہج نہیں بلکہ اہل بدعت کا طریقہ ہے۔نیز دیکھئے مسائل امام احمد و اسحاق(روایۃ الکوسج ١٣٢-١٣٣ / ١ت١٨٩اور الحدیث:١٣ص٤٩)
(ماہنامہ الحدیث،شمارہ نمبر ٧٨،ص٣٥-٣٦،ملخصا)
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
س واقعے سے ثابت ہوا کہ نماز کے ہر مسئلے کے بارے میں فرض،سنت اور واجب وغیرہ کا سوال کرنا اہل سنت کا منہج نہیں
اولاتو اس واقعہ سے نماز کے ہرمسئلہ کا استنباط کس طرح کیاگیاہے۔ مجتہد صاحب اپنے استنباط کی وجہ بیان کریں۔
اس واقعہ سے توصرف اتناثابت ہورہاہے کہ نماز کے کسی بھی رکن کے تعلق سے فرض اورسنت کا سوال زندیقوں کاہے۔ہرمسئلہ اورایک کچھ مسائل کی تخصیص اس واقعہ میں ہے ہی نہیں۔
اصل میں مضمون نگار نے اپنے ذہنی تحفظات کو سامنے رکھ کر یہ استنباط کیاہے۔ لیکن اس استنباط اوراستخراج کی اس واقعہ میں کوئی دلیل نہیں ہے۔
مضمون نگار کواس واقعہ سے ہٹ کر ذراکتاب المدونہ کی جانب بھی رجوع کرناچاہئے اوردیکھناچاہئے کہ وہاں امام مالک کی صراحتیں کیاہیں۔ اورکیسی ہیں۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
اولاتو اس واقعہ سے نماز کے ہرمسئلہ کا استنباط کس طرح کیاگیاہے۔ مجتہد صاحب اپنے استنباط کی وجہ بیان کریں۔
اس واقعہ سے توصرف اتناثابت ہورہاہے کہ نماز کے کسی بھی رکن کے تعلق سے فرض اورسنت کا سوال زندیقوں کاہے۔ہرمسئلہ اورایک کچھ مسائل کی تخصیص اس واقعہ میں ہے ہی نہیں۔
اصل میں مضمون نگار نے اپنے ذہنی تحفظات کو سامنے رکھ کر یہ استنباط کیاہے۔ لیکن اس استنباط اوراستخراج کی اس واقعہ میں کوئی دلیل نہیں ہے۔
مضمون نگار کواس واقعہ سے ہٹ کر ذراکتاب المدونہ کی جانب بھی رجوع کرناچاہئے اوردیکھناچاہئے کہ وہاں امام مالک کی صراحتیں کیاہیں۔ اورکیسی ہیں۔
مجتہد صاحب سے پوچھیں وہ آپ کی ضرور تشفی کروائیں گے۔
جس المدونۃ کا آپ دم بھر رہے ہیں پہلے اس کی سند تو ثابت کریں ۔۔۔۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اولاتو اس واقعہ سے نماز کے ہرمسئلہ کا استنباط کس طرح کیاگیاہے۔ مجتہد صاحب اپنے استنباط کی وجہ بیان کریں۔
آپ یہ بات کس استنباط پر کہہ رہے ہیں کہ اس میں نماز کا ہر مسئلہ شامل نہیں۔؟
اس واقعہ سے توصرف اتناثابت ہورہاہے کہ نماز کے کسی بھی رکن کے تعلق سے فرض اورسنت کا سوال زندیقوں کاہے۔
کسی بھی رکن میں نماز کا ہر رکن شامل نہیں کیا جاسکتا ؟
ہرمسئلہ اورایک کچھ مسائل کی تخصیص اس واقعہ میں ہے ہی نہیں۔
کسی بھی رکن کی کوئی تخصیص بھی نہیں ہے۔ کہ کس رکن بارے سوال کریں اور کس رکن بارے سوال نہ کریں۔
مضمون نگار کواس واقعہ سے ہٹ کر ذراکتاب المدونہ کی جانب بھی رجوع کرناچاہئے اوردیکھناچاہئے کہ وہاں امام مالک کی صراحتیں کیاہیں۔ اورکیسی ہیں۔
کیا المدونہ الکبریٰ امام مالک رحمہ اللہ کی ہی کتاب ہے؟
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
مجتہد صاحب سے پوچھیں وہ آپ کی ضرور تشفی کروائیں گے۔
پتہ وغیرہ بتادیں اورہوسکے توماہنامہ محدث کے مجتہدصاحب کو ہی فورم پر آنے کی زحمت دے دیں۔ میرے ساتھ دیگرافراد بھی استفادہ کرلیں گے۔
جس المدونۃ کا آپ دم بھر رہے ہیں پہلے اس کی سند تو ثابت کریں ۔۔۔۔
سندتوبڑی مضبوط،تندرست اورپہلوان ٹائپ کی ہے۔ یقین نہ آئے رفیق طاہر اورکفایت اللہ صاحب سے پوچھ لیں؟
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
پتہ وغیرہ بتادیں اورہوسکے توماہنامہ محدث کے مجتہدصاحب کو ہی فورم پر آنے کی زحمت دے دیں۔ میرے ساتھ دیگرافراد بھی استفادہ کرلیں گے۔
جس المدونۃ کا آپ دم بھر رہے ہیں پہلے اس کی سند تو ثابت کریں ۔۔۔۔
سندتوبڑی مضبوط،تندرست اورپہلوان ٹائپ کی ہے۔ یقین نہ آئے رفیق طاہر اورکفایت اللہ صاحب سے پوچھ لیں؟
یہ رہا پتہ
حافظ زبیر علی زئی
مکتبۃ الحدیث
تحصیل حضرو،
ضلع اٹک،
صوبہ پنجاب
پاکستان

تحریر محدث کے مجتہد صاحب کی نہیں ہے بلکہ الحدیث کے مجتہد صاحب کی ہے ۔۔اور پتہ بتا دیا گیا ہے۔
سندتوبڑی مضبوط،تندرست اورپہلوان ٹائپ کی ہے۔ یقین نہ آئے رفیق طاہر اورکفایت اللہ صاحب سے پوچھ لیں

اگر اتنی ہی مضبوط،تندرست اور پہلوان ٹائپ کی ہے تو چھپا کر کیوں رکھی ہے جناب نے۔۔۔۔۔۔سامنے لائیے اور پھر ثابت کیجیے۔
رفیق طاہر صاحب اور کفایت اللہ صاحب نے تو اس کتاب سے استدلال نہیں کیا۔۔۔۔دعویٰ آپ کا ہے لہٰذا ،ذمہ داری بھی آپ کی ہی ہے !!!
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
اگرمہربانی فرماکر ان کا ای میل لکھ دیتے توبہترہوتا
بات بھی جلد ہوتی اورجواب بھی جلد ملتا
ورنہ ہندوستان سے پاکستان کے مراسلات سیاسیات کی نذر ہوجاتے ہیں اورانتظار اتناطویل ہوجاتاہے کہ"خاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبرہونے تک"
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
اگرمہربانی فرماکر ان کا ای میل لکھ دیتے توبہترہوتا
بات بھی جلد ہوتی اورجواب بھی جلد ملتا
ورنہ ہندوستان سے پاکستان کے مراسلات سیاسیات کی نذر ہوجاتے ہیں اورانتظار اتناطویل ہوجاتاہے کہ"خاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبرہونے تک"
کام نہ کرنے کے سو بہانے ہوتے ہیں !
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
کام نہ کرنے کے سو بہانے ہوتے ہیں !
سونہیں ہزار بہانے
کیسے گلے رقیب کے کیاطعن اقرباء
تیراہی جی نہ چاہے توباتیں ہزار ہیں
ویسے ان کا ای میل اگرفورم پر دینامشکل ہوتو پھر مجھے پی ایم کرسکتے ہیں۔ اس ایک مسئلہ کے ساتھ دیگر امور پر بھی ان سے تبادلہ خیال کیاجاسکتاہے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جمشید بھائی حافظ صاحب سے تبادلہ خیال ضروری ہے کیا؟ آپ یہاں پر ان کے شاگردوں سے بھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔باقی اگر آپ اب پوچھنے بیٹھ جائیں کہ ان کے شاگرد یہاں کون کون ہیں؟ نام بتائیں تو بھائی اس بات سے معذرت آپ بات پیش کریں۔ جواب ملتا جائے گا۔ ان شاءاللہ
 
Top