آپ دونوں کا شئیرنگ کا شکریہ۔جزی اللہ الجمیع
جب بات شیخ محسینی صاحب کی تلاوت کی آتی ہے تو دل کرتا ہے ۔ہم اُڑ کر فورا سعودی عرب پہنچیں اور اپنے پسندیدہ شیخ کی تلاوت سنیں۔کچھ عرصہ پہلے کسی فارم پر ایک بھائی نے یہ کہہ کر دل توڑا کہ شیخ محمد المحیسنی صاحب کو تجوید قراءت نہیں آتی۔یوں تو ماشاء اللہ تمام ائمہ حرمین شریفین کی آواز اور قرآن پڑھنے کا انداز زبردست ہے لیکن محسینی صاحب کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔یقین جانیں جب عبادت میں کچھ سستی ہورہی ہو تو فورا شیخ صاحب کی تلاوت سن لیتا ہوں تو عمل کا جذبہ اور بھی زیادہ ہوجاتاہے۔الحمدللہ۔اللہ محسینی صاحب اور دوسرے ائمہ حرمین کی حفاظت فرمائے۔اور ان پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے۔آمین
نوٹ:موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ تمام بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آج سے 5 یا 6 سال پہلے شیخ محمد المحسینی صاحب کی آڈیو تلاوت جو کم وبیش 45 منٹ پر مبنی تھی۔وہ مجھ سے کچھ عرصہ پہلے ڈیلیٹ ہوگئی۔اگر کسی بھائی کے پاس ہوتو پلیز یہاں ضرور شئیر کرے۔اس کا عنوان تھا۔"تلاوت کے مختلف انداز"بعد میں شیخ رفیق طاہر صاحب نے شئیر بھی کی تھی لیکن وہ ادھوری تھی وہ 45منٹ والی مجھے د وبارہ نہ مل سکی۔پلیز اگر کوئی بھائی شئیر کردے۔جزاک اللہ خیرا